شیف تابش ایک اور ترکیب کے ساتھ حاضر :p
چھوٹے سائز کے آلو لیں، انھیں دھو کر چھیل لیں۔
اس کے بعد کسی سلائسر سے باریک سلائسز بنا لیں۔
پھر کسی برتن میں نیم گرم پانی میں نمک گھول کر آلو کے سلائسز بھگو لیں۔ 10، 15 منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔
اس کے بعد پانی نتھار لیں اور کچھ دیر کے لیے خشک ہونے کے لیے رکھ...
درد بڑھ کر خود دوا ہو جائے تو ہم کیا کریں
چارہ گر ہم سے خفا ہو جائے تو ہم کیا کریں
عین ممکن تھا کہ ہم بھی غم سے پا جاتے نجات
دل مگر غم آشنا ہو جائے تو ہم کیا کریں
ہم زباں سے کچھ کہیں تو آپ کا شکوہ بجا
کوئی آنسو لب کشا ہو جائے تو ہم کیا کریں
اپنی جانب سے تو کی ہم نے ہمیشہ احتیاط
پھر بھی بھولے...
بالاہتمام ظلم کی تجدید کی گئی
اور ہم کو صبر و ضبط کی تاکید کی گئی
اول تو بولنے کی اجازت نہ تھی ہمیں
اور ہم نے کچھ کہا بھی تو تردید کی گئی
انجامِ کار بات شکایات پر رکی
پرسش اگرچہ ازرہِ تمہید کی گئی
تجدیدِ التفات کی تجویز رد ہوئی
ترکِ تعلقات کی تائید کی گئی
اپنی زباں سے میں نے کبھی کچھ نہیں...
خود فریبی کو، ستم ہے، آرزو کہتے ہیں لوگ
شوقِ گمراہی کو ذوقِ جستجو کہتے ہیں لوگ
زہر کے ہر گھونٹ کو دیتے ہیں خوش ذوقی کا نام
خودسری کو لذتِ جام و سبو کہتے ہیں لوگ
زخمِ دل پر ڈال دیتے ہیں مقدر کی نقاب
چاکِ پیراہن کو اعجازِ رفو کہتے ہیں لوگ
دیده و دانستہ دیتے ہیں نگاہوں کو فریب
پھول کے چاکِ جگر...