اقبال عظیم غزل: بالاہتمام ظلم کی تجدید کی گئی

محمد تابش صدیقی نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اپریل 2, 2020

  1. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    25,099
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    بالاہتمام ظلم کی تجدید کی گئی
    اور ہم کو صبر و ضبط کی تاکید کی گئی

    اول تو بولنے کی اجازت نہ تھی ہمیں
    اور ہم نے کچھ کہا بھی تو تردید کی گئی

    انجامِ کار بات شکایات پر رکی
    پرسش اگرچہ ازرہِ تمہید کی گئی

    تجدیدِ التفات کی تجویز رد ہوئی
    ترکِ تعلقات کی تائید کی گئی

    اپنی زباں سے میں نے کبھی کچھ نہیں کہا
    پھر بھی مرے خلوص پر تنقید کی گئی

    جینے کا کوئی ایک سہارا تو چاہیے
    ڈر ڈر کے کی گئی مگر امید کی گئی

    گھر کے چراغ اور بھی بے نور ہو گئے
    اس درجہ خاطرِ مہ و خورشید کی گئی

    ٭٭٭
    اقبالؔ عظیم
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  2. ظہیراحمدظہیر

    ظہیراحمدظہیر محفلین

    مراسلے:
    2,896
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    تمام اشعار ہی لاجواب ہیں !!! بہت اچھا انتخاب ہے تابش بھائی !

    گھر کے چراغ اور بھی بے نور ہو گئے
    اس درجہ خاطرِ مہ و خورشید کی گئی

    واہ! کیا بات ہے !
     

اس صفحے کی تشہیر