جبکہ یہاں پاکستان میں جہاں تک ہم نے دیکھا ہے بہت سے والدین کو خود بھی اسمارٹ فون استعمال کرنا نہیں آتا۔ اس لیے اگر وہ بچوں کو فون لے بھی دیں تو مثبت سرگرمیوں کی طرف رہنمائی فراہم نہیں کرتے۔ ہمارے یہاں مڈل اسکول کی جتنی بھی بچیوں کے پاس اسمارٹ فون ہیں وہ سب سوشل میڈیا پہ ایکٹو ہیں۔ ہماری کچھ اپنی...