پچھلی سالگرہ پر تو خوب جوش و خروش اور گہما گہمی تھی، اور یہی وجہ تھی کہ میں محفل پر کافی فعال ہو گیا۔ اب اس سالگرہ پر ساری رونق ہی مانند پڑی ہوئی ہے۔
یہ نہ ہو کہ آخر میں جاسم محمد کی منت سماجت کرنا پڑے کہ محفل پر سالگرہ ایسے اٹھاؤ اور اچھالو جیسے سیاسی لڑیاں!
اردو محفل پر ہمارے ایک انتہائی متین، باعلم اور ہمہ جہت شخصیت کے حامل محفلین سید عاطف علی بھائی نے سات ہزار مراسلوں کی تکمیل کا سنگِ میل عبور کر لیا۔ اس موقع پر عاطف بھائی کے لیے بہت سی مبارکباد اور ڈھیروں نیک تمنائیں!
یہی تو مجھے بھی سمجھ نہیں آئی۔ پاکستان آگے جاتا تو فائدہ بھارت کا تھا۔ کیونکہ پاکستانی کھلاڑی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف یوں کھیلتے ہیں جیسے میچ کھیلنے نہیں نانی اماں کے قل کروانے آئے ہوں!
انڈیا جیسی مضبوط ٹیم کو سیمی فائنل میں ہرانا نیوزی لینڈ کی ٹیم کی زبردست پرفارمنس اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔
ویل ڈن کیویز!
انڈیا کے محفلین ضرور رنجیدہ ہوں گے۔ ہمیں آپ کے دکھ کا اندازہ ہے۔