نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    غلطی ہائے مضامین: ہماری چائے کافی ہے ٭ ابو نثر

    میری ناقص رائے میں تو ایاز محمود صاحب کا کہنا بالکل درست ہے ۔ نہ اور مت صرف جملۂ ناہیہ ہی میں باہم متبادل استعمال کئے جاتے ہیں ۔مت میں ذرا شدت اور تاکید پائی جاتی ہے ۔ "سگریٹ نہ پیو" کے مقابلے میں "سگریٹ مت پیو " میں ذرا شدت کا پہلو آجاتا ہے ۔ مت صرف اور صرف نواہی طور پر استعمال ہوتا ہے ۔...
  2. ظہیراحمدظہیر

    غزل: اُس پریشاں زلف سے جب سامنا ہوجائے گا (منہاجؔ علی)

    واہ! بہت خوب! اچھی غزل ہے ، منہاج علی صاحب! بزمِ سخن میں خوش آمدید! امید ہے کہ آپ آئندہ بھی کلام سے نوازتے رہیں گے ۔
  3. ظہیراحمدظہیر

    حمد (آیت الکرسی کا منظوم مفہوم) ٭ تابش

    بہت خوب! ماشاء اللہ بہت اچھی ترجمانی کی ہے ، تابش بھائی! اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ!
  4. ظہیراحمدظہیر

    جلوہء دید پہ ہر آن ہے حیراں___

    واہ! بہت خوب! اچھی غزل ہے لاالمٰی! کئی اچھے اشعار ہیں! بہت داد آپ کے لئے۔ مطلع بہت اچھا ہے لیکن جلوۂ دید کی ترکیب سے اس کی خوبصورتی ماند پڑرہی ہے۔ ۔ جلوہ اور دید ہم معنی الفاظ ہیں ۔ جلوۂ دید کے بجائے جلوۂ حسن یا جلوۂ شوخ وغیرہ بھی رکھا جاسکتا ہے ۔
  5. ظہیراحمدظہیر

    بالکل ہوگا ۔ رمضان کو میم سکون کے ساتھ باندھنا ادبی بے ادبی ہوگا ۔ جو میں نے اوپر لکھا وہ کسی...

    بالکل ہوگا ۔ رمضان کو میم سکون کے ساتھ باندھنا ادبی بے ادبی ہوگا ۔ جو میں نے اوپر لکھا وہ کسی شعر کا مصرع نہیں بلکہ ایک جملہ ہے جو پرفیسر کرار حسین کے صاحبزادے جوہر حسین رمضان میں چلتے پھرتے دہراتے رہتے تھے ۔ جوہر حسین حیدرآباد نیشنل سینٹر کے ڈائریکٹر ہوا کرتے تھے ۔
  6. ظہیراحمدظہیر

    احترامِ ماہِ رمضاں چاہئے!

    احترامِ ماہِ رمضاں چاہئے!
  7. ظہیراحمدظہیر

    غزل: مسند نشین کے نہ کسی تاجدار کے ۔۔۔

    بہت خوب راحل بھائی ! اچھے اشعار ہیں ! اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ! مقطع سے ورے کو اگر پرے کردیتے تو بہتر تھا ۔ یہ لفظ متروک ہے ۔ جدید غزل میں اس کا غیر ضروری استعمال نہ ہو تو میری ناقص رائے میں اچھاہے ۔ ململ میں جینز کا پیوند معلوم ہوتا ہے ۔ بلکہ جینز میں ململ کا پیوند کہئے ۔ :):):)
  8. ظہیراحمدظہیر

    عزیز حامد مدنی کا ایک شعر

    ذوالقرنین! دنیا میں ہر طرح کی سوچ ، ہرطرح کے لوگ ، ہر قسم کے شاعر اور ہر قسم کی شاعری ملتی ہے ۔ انتخاب کرنا آپ کے اپنے ذوق پر ہے ۔ دیکھا جائے تو زندگی قدم قدم پر کئی متنوع چیزوں میں سے کسی ایک کو منتخب کرنے کا نام ہے ۔ کس سے ملنا ہے ، کس سے دور رہنا ہے ، کہاں بیٹھناہے ، کہاں سے اٹھ جانا ہے ،...
  9. ظہیراحمدظہیر

    غلطی ہائے مضامین: ’’ناں نہ کی جاوے ہے‘‘ ٭ ابو نثر

    "ناں" ایک خوبصورت لفظ ہے اور اس کا درست استعمال جاری رہنا چاہئے ۔ یہ بے تکلفی کا لفظ ہے اور اردو دنیا کے ہرطبقے میں مستعمل ہے ۔ کسی لفظ کے لغت میں نہ ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ وہ لفظ بولا نہیں جاتا یا استعمال نہیں کیا جاتا ۔ لغت تو کسی بھی بولی جانے والی زبان کا تحریری ریکارڈ ہوتا ہے ۔ اس میں...
  10. ظہیراحمدظہیر

    غزل: جس کی خاطر خود میں اپنے آپ سے کٹتا رہا

    علوی صاحب ، معذرت کے ساتھ عرض ہے کہ سید عاطف علی بھائی کے ایک مبہم مراسلے نے اس گفتگو کا رخ ایک غلط سمت میں موڑ دیا ۔ اس سے پہلے کہ مزید خلط مبحث ہو مناسب معلوم ہوتا ہے کہ اس موقع پر گفتگو کو درست رخ دے دیا جائے ۔ عاطف بھائی نے اوپر جو بات تسکینِ اوسط اور "تحریکِ اوسط" کے حوالے سے لکھی تھی وہ...
  11. ظہیراحمدظہیر

    غزل: جس کی خاطر خود میں اپنے آپ سے کٹتا رہا

    یعنی سوڈانیوں کو ہم سوڈانی زوال کہہ سکتے ہیں؟!
  12. ظہیراحمدظہیر

    غزل: کبھی آیت، کبھی تفسیر میں الجھے ہوئے ہیں ٭ رشید ندیم

    عاطف بھائی ، پندرہ منٹ کی تحقیق کا خلاصہ یہ ہے کہ اساطیر کا لفظ فرہنگِ آصفیہ ، نوراللغات ، امیر مینائی کی امیراللغات اور شان الحق حقی کی فرہنگِ تلفظ میں موجود نہیں ہے۔ فیروزاللغات اور علمی لغت دونوں نے اسے مؤنث لکھا ہے ۔ فرہنگِ عامرہ اور مقتدرہ کی لغت کبیر میں یہ لفظ تو موجود ہے لیکن اس کی...
  13. ظہیراحمدظہیر

    غزل: جس کی خاطر خود میں اپنے آپ سے کٹتا رہا

    راحل بھائی ، کبھی وقت ملے تو خرطوم کے بارے میں کچھ لکھئے گا۔یعنی وہاں کی اردو کمیونٹی کے بارے میں ۔ کس قسم کی سرگرمیاں ہوتی ہیں ، کیا کھاتے پیتے اور پہنتے اوڑھتے ہیں وغیرہ ۔ مسجد میں کیا ماحول ہوتا ہے؟ کوئی تصویر وغیرہ بھی ہو تو لگائیے گا ۔ میں کبھی سوڈان نہیں گیا لیکن ایک دو سوڈانی مسلمانوں سے...
  14. ظہیراحمدظہیر

    غزل: جس کی خاطر خود میں اپنے آپ سے کٹتا رہا

    ہا ہاہا ہاہا ۔ خود بھی پٹوگے اور عاطف بھائی کو بھی پٹواؤ گے۔ میں تو کھسکا یہاں سے ۔ :)
  15. ظہیراحمدظہیر

    غزل: کبھی آیت، کبھی تفسیر میں الجھے ہوئے ہیں ٭ رشید ندیم

    مثال تو کوئی یاد نہیں آرہی عاطف بھائی ۔ یہ مؤنث سماعی ہی ہے یعنی اسی طرح سنا ہے کہ ۔۔۔ اساطیر تھیں ۔ "اساطیر تھے" کبھی سماعت سے نہیں گزرا۔ نوراللغات اور فرہنگ آصفیہ میں تو اساطیر کا لفظ ہی موجود نہیں ہے ۔ البتہ فیروزاللغات میں ہے اور مولوی صاحب نے اسے مؤنث ہی لکھا ہے ۔ اس وقت کام پر ہوں اور...
  16. ظہیراحمدظہیر

    غزل: جس کی خاطر خود میں اپنے آپ سے کٹتا رہا

    قاعدہ تو بنایا ہوا ہے ، راحل بھائی۔ الف سے انار ۔ ۔۔ ۔ ب سے بکری ۔۔۔۔ اب اور کیا قاعدہ بنائیں۔ لگتا ہے آپ کو سہل پسندی پسند نہیں ہے ۔
  17. ظہیراحمدظہیر

    غزل: جس کی خاطر خود میں اپنے آپ سے کٹتا رہا

    عوامی تلفظ تو اس کا بر وزن فاعلن ہی کیا جاتا ہے یعنی لام ساکن کے ساتھ ۔ اس پر انور مقصود کا ایک بہت پرانا جملہ یاد آگیا ۔ کہہ رہے تھے کہ عربی میں میاں کو " ال - میہ" کہتے ہیں ۔ اکثر بیگمات کو انور مقصود کا صرف یہی ایک جملہ یاد ہوتا ہے اور بوقتِ ضرورت دہرادیتی ہیں ۔۔۔۔ یعنی تقریباً ہر روز۔...
  18. ظہیراحمدظہیر

    غزل: جس کی خاطر خود میں اپنے آپ سے کٹتا رہا

    عاطف بھائی ، میں تو اسے "ی" غیر مشدد کے ساتھ ہی بولتا ہوں ۔ اسی لئے کہا کہ اولین چاروں حروف متحرک ہیں ۔ لیکن لغت میں اسے "ی" مشدد کے ساتھ بھی جائز قرار دیا گیا ہے یعنی اولین تین حروف متحرک ۔
  19. ظہیراحمدظہیر

    ہم نہ بھولے، نہ تھے بھلانے کے

    بہت خوب! اچھی غزل ہے شکیل بھائی !
Top