فہد بھائی ، مسئلۂ مذکور کا تعلق حروفِ ربط سے ہے ۔ حروفِ ربط کو حروفِ عامل بھی کہا جاتا ہے ۔ اردو میں نو حروفِ ربط ہیں: کا ، کی ، کے ، کو ، نے ، پر ، سے ، میں ، تک ۔ پہلے تین تو حروفِ اضافت ہیں (مثلاً نکاح کا چھوہارا ، چھوہارے کی گٹھلی ، گٹھلی کے ٹکڑے وغیرہ) ۔ آخری چار حروف علاماتِ ظرف ہیں اور...