ارے میں نہیں ہوں چیخنے والا انسان۔ بس پاؤں زمین پہ مار کے جھاڑ دی۔ ہاں، آئندہ سے محتاط ہوگئی۔۔۔۔ایسی کئی مثالیں ہیں جن کی وجہ سے ٹچ سینسٹیویٹی بڑھ گئی۔
اعتکاف کے انہی دنوں کی بات ہے۔ تہجد کے لیے وضو کرنے گئی۔ پائنچے وغیرہ اٹھا رکھے تھے اور چہرے پہ پانی ڈال رہی تھی کہ احساس ہوا ٹانگ پہ کچھ تیزی سے چڑھا ہے اور پوری ٹرین چلا دی ہے۔۔۔