خیر مبارک محمداحمد بھائی۔ جزاک اللہ خیرا کثیرا !
پھر ہم ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے محمداحمد بھائی سے درخواست کرتے ہیں۔
اور محب علوی صاحب کو شمس العلما کے خطاب کے لیے بابا جانی سے درخواست کرتے ہیں!
تین منٹ میں ووٹنگ کی میعاد ختم ہو رہی ہے، اگر کوئی صبح کا بھولا شام کو گھر واپس آ گیا ہے تو اپنے پسندیدہ ذہین امیدوار کو ووٹ کاسٹ کر لے۔ اس سے پہلے کہ چڑیاں، کھیت، چگنا وغیرہ!
ہم نے اس روایت کی داغ بیل خود کو صفِ اول کا "ڈسکورڈین"کہہ کر دو ایک دن قبل ڈال دی تھی۔ مقتدی آ بھی سکتے ہیں اور ڈسکو میں بھی اوڑھنا بچھونا وغیرہ رکھ سکتے ہیں!