بہروپ
اپنی وحدتِ ذات کے منکر خود کو ہمہ وقت مجتمع رکھنے کے قائل نہیں ہوتے. خود کو بکھیرتے ہیں، پھر سمیٹتے ہیں، پھر بکھیرتے ہیں. ان کے ہر روپ کی ایک نئی کہانی ہوتی ہے اور ہر بہروپ کا رنگ ڈھنگ ،چال ڈھال الگ. خود سنگ ہیں اور خود سنگ تراش بھی ہیں. اپنی ہی پہچان پر کام کرتے ہیں. نقوش کو حروف سے...