قیصرانی بھائی، میں نے شرافت کو بٹّا لیا ہے یعنی بزبان انگریزی I've BUTTISED it۔ :p :ROFLMAO:
پسِ تحریر: شرافت کی جنس کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے باذوق اراکین it کی جگہ her پڑھیں، شکریہ! :p
نایاب بھائی، مجھے آپ کے نقطہء نظر سے اختلاف کے باوجود اس پر کوئی اعتراض نہیں اور نہ ہی میں ایسا کرنے کا کوئی حق رکھتا ہوں لیکن اگر آپ طلعت حسین سے واقف ہوتے تو کم از کم ان کے نقطہء نظر کے اظہار کو زرد صحافت کا نام نہ دیتے!
صیہونی ریاست کے قائم ہونے اور پاکستان کے بننے میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ وکی پیڈیا سے نکل کر معروضی حقائق اور زمینی حالات کو سامنے رکھیں تو پھر بات سمجھ میں آئے گی جناب!
یہ تو آپ کمال کررہے ہیں۔ قانون کسی کے کہنے یا نہ کہنے سے نہیں چلتا خان صاحب۔ شہریت معاملہ قانون کا ہے، کسی کے ذاتی بیان کا نہیں!
بیرسٹر ظفراللہ نے سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں ایک درخواست جمع کرائی ہے۔ اسے سماعت کے لئے منظور ہونے دیں پھر انشاءاللہ یہ معاملہ بھی کھل کر سامنے آجائے گا کہ الطاف...
آپ نے واقعی لفظ استعمال نہیں کیا مگر ہم سب بچے تو ہیں نہیں کہ ہمیں بات کی سمجھ نہ آئے۔ وہ کن کا لیڈر ہے اور پاکستان بنانے والوں کی بات کر کے اشارہ کس طرف ہورہا ہے، یہ یہاں بات کرنے والے سب کو سمجھ آرہی ہے۔
خان صاحب، نہ تو میرا پاکستانی ہونا کسی دوسرے کے پاکستانی ہونے کا جواز فراہم کرتا ہے اور نہ ہی کسی دوسرے کا پاکستانی نہ ہونا میری شہریت کے خاتمے پر دال ہوسکتا ہے۔