عبدالقیوم چوہدری بھائی زندہ دل محفلین میں سے ایک ہیں۔ چوہدری صاحب کی پہچان محفل پر ایک بذلہ سنج شخصیت کی ہے۔ باضابطہ تحاریر کم لکھی ہیں۔ مگر پڑھ کر احساس ہوتا ہے کہ انھیں مزید لکھنا چاہیے۔ سنجیدہ اور پرمزاح ہر دو طرح کی نثر میں ان کا اندازِ تحریر قاری کی توجہ آخر تک تحریر سے ہٹنے نہیں دیتا۔ محفل...
تو پھر خوگرِ حمد سے تھوڑا سا گلہ بھی سن لیں :)
حالیہ عرصہ میں آپ کا پلڑا سیاسی موضوعات کی جانب ضرورت سے زيادہ جھکا ہوا معلوم ہو رہا ہے۔ اس کی وجہ سے کچھ ایسا لگا کہ دیگر موضوعات پر تخلیقی کام میں کافی کمی ہے۔
خیر یہ میرا تاثر ہے، شاید غلط ہو۔ :)
جی اس پر کوششیں کی جا چکی ہیں۔ :)
اور زیادہ زور لگانا میں خود مناسب نہیں سمجھتا۔ اردو محفل کے لیے یہی بہتر ہے کہ جب کوئی اپنی خوشی سے اور سہولت سے آنا چاہے، تب ہی آئے۔ :)
محمد خلیل الرحمٰن بھائی نے محفل پر دس سال میں اپنا رنگ خوب جمایا ہے۔ اور بلاشبہ ہر فن مولا کہلانے کے لائق ہیں۔
طنز و مزاح کا میدان ہو تو کیا شاعری اور کیا نثر، ہر دو میدان کے شہسوار ہیں۔ سفر نامے اس انداز سے تحریر کرتے ہیں کہ پڑھنے والا ساتھ سفر کر رہا ہو۔ زیادہ رجحان طنز و مزاح کی طرف ہونے کے...
راحیل فاروق بھائی سے پہلا تعارف تو ان کی جاندار شاعری کے ذریعہ ہوا۔ مگر جب انھوں نے اپنی نثر نگاری کے جلوے دکھائے، تو ان میں موجود نثر نگار اور شاعر ایک دوسرے کے ہم پلہ دکھائی دیے۔ اور پھر موضوعات کا تنوع۔ اردو ادب کا موضوع ہو، روزمرہ واقعات سے اخذ کردہ مزاح ہو یا سبق، یا حساس معاشرتی موضوعات...