میٹرو بس کا قریبی ترین سٹیشن اولڈ سٹی سے باہر تھا۔ وہاں کو نکلے تو پھر قدم بقدم تاریخ نغمہ خواں دکھائی دی۔
تاریخ کیا ہے وقت کے قدموں کی گرد ہے
قوموں کے اوج و پست کی اک داستاں ہے وقت
سفر کو مزید آگے بڑھاتے ہیں۔ گزشتہ تین دن کافی تھکا دینے والے تھے، خصوصاً گزشتہ دن، تو اگلا دن کچھ ہلکا پلان رکھا اور استنبول ایکویریم اور سی سائیڈ پارک وغیرہ ہی جانے کا قصد کیا۔
ایکویریم پرانے ایئرپورٹ کے نزدیک ہی تھا، سو میٹرو سے جانے کا ارادہ تھا۔
میرے خیال میں ہر کسی کا چارجر مختلف النوع ہو گا ایسے معاملات میں۔ کسی کا سو کے ریچارج ہو گیا تو کسی کا جاگ کے۔ کسی کا خموشی میں ریچارج ہو گیا تو کسی کا بات چیت سے۔