جانے کا پروگرام منسوخ کرنے میں کتنی دیر لگتی ہے غزنوی صاحب؟ ڈنمارکی کارٹونسٹ سے ملاقات کا کچا چٹھا آج نہیں تو کل کھل ہی جائے گا۔ اور لیجئے یہ رہا آر سی ایم پی والوں کا جواب جو 22 جنوری کو موصول ہوا تھا:
Hello,
The RCMP does not normally confirm who or what may or may not be the subject of an...
پیسے کی کمی نہیں تھی اسی لئے موصوف خرابیِ صحت کی بناء پر کینیڈین سرکار سے وظیفہ لیتے رہے ہیں۔ ورکر ہوتے تو یقیناََ کما کر کھا سکتے مگر چندوں پر پلا ہوا آدمی بھلا محنت کر کے روٹی کیسے کما سکتا ہے؟ پنجابی کی کیا خوب مثال ہے: عادت پئی کُڑی دی، نہ جائے بڈھی اُڑی دی!
’امت‘ میں اگر کچھ جھوٹ یا مبالغے پر مبنی خبریں چھپتی ہوں گی تو کچھ خبریں سچ بھی شائع ہوتی ہوں گی۔ قومی سطح کا اور کون سا اخبار ہے جو ایم کیو ایم کے بارے میں اس طرح لکھنے کی جرات کرسکتا ہے؟
واہ نین بھائی، بہت خوب لکھا ہے مگر افسوس کہ ہمارے ہاں عقل کے اندھے لوگوں کو ہزارہا واقعات کے سامنے آچکنے کے باوجود سمجھ نہیں آتی اور وہ مسلسل ایسے نوسربازوں کی چالوں کا شکار ہوتے رہتے ہیں۔
شمشاد بھائی، ’امت‘ کے چبھنے کی بہت سی وجوہات ہیں۔ ’تکبیر‘ کے ایڈیٹر صلاح الدین کو تو راستے سے ہٹا دیا گیا مگر صدائے حق تو نہیں دبایا جاسکتا۔ وہ تو کسی نہ کسی روپ میں کانوں کی کھڑکیوں اور ضمیر کے دروازے پر دستک دیتی ہی رہے گی!
فاتح بھائی، میرے دفتر والے کمپیوٹر میں نستعلیق نہیں ہے تو مجھے وہاں سب ٹھیک نظر آرہا تھا مگر گھر آ کر نستعلیق میں دیکھا تو پتہ چلا کہ یہ تو سب گڑبڑ ہوگئی۔