جہانزیب بھائی سے میری جان پہچان اردو بلاگنگ کے باعث ہوئی۔ محفل پر تو یہ صاحب کم کم ہی نظر آتے تھے۔ اب تو پھر بھی کچھ نظر آنے لگے ہیں۔ تین ایک دفعہ جی۔میل پر بھی بات چیت ہوئی۔ بہت سچے، کھرے اور بے حد نفیس اور اچھے انسان ہیں۔ ان کی باتوں میں سنجیدگی بھی ہوتی ہے اور مزاح کا پہلو بھی۔ پہلے تاثر تھا...