نتائج تلاش

  1. محمد احسن سمیع راحلؔ

    طبع زاد اشعار کی بیت بازی

    لو آ ہی پہنچا بالآخر فراق کا موسم یہ اک ترازو ہے، جس میں تُلیں گے تم اور ہم
  2. محمد احسن سمیع راحلؔ

    لاکھ دشمن ہیں مگر کوئی طرفدار نہیں

    پیچھے ہٹنے، پیٹھ دکھانے وغیرہ سے عموماً کم ہمتی و بزدلی مراد ہوتے ہیں، سو یہاں گنہگار کی معنویت مجہول ہے۔ بندش مزید چست ہوسکتی ہے۔ یوں کہا جائے تو کیسا ہے؟ دل کہ بچوں کی طرح ضد پر اڑا بیٹھا ہے اس کو معلوم کہاں میں ترا میعار نہیں! پہلے مصرعے میں ’’اب‘‘ کی کمی محسوس ہوتی ہے۔ یوں سوچ کر دیکھیں...
  3. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح

    ملاؤں کے خلاف محاذ کھول کر نیم مولوی کو ٹیگ کر رہے ہیں :) واہ! اچھا کہا ہے ۔۔۔ پتہ نہیں آپ کے مافی الضمیر بھی وہی خیال تھا یا نہیں جو مجھے شعر پڑھ آیا ۔۔۔ بہرحال کہا بہت خوب ہے
  4. محمد احسن سمیع راحلؔ

    براہ اصلاح : نظم "سوچ"

    محبوب دل میں تو رہ سکتا ہے، دل کی جگہ کیسے فٹ آئے گا؟؟؟ دل کھو دینے کا ذکر کرنے کے بعد بہتر یہی ہے کہ اسی مضمون کو آگے بڑھائیں۔ ورنہ یہ دو مصرعے نکال بھی دیں تو بیان میں کوئی فرق نہیں آتا۔ باقی نظم مجھے تو ٹھیک ہی لگ رہی ہے۔
  5. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح: مری پیاسی زمیں کو پیار سے وُہ تر نہیں کرتا

    پہلے مصرعے میں "ہوتا" ہونا چاہیے ورنہ دونوں مصرعوں میں ٹینسسز گڑبڑائیں گے ردیف کی وجہ سے. اس کے علاوہ دوسرے مصرعے میں "گر" سے "جب تک" کا مفہوم ادا نہیں ہوتا.
  6. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح: مری پیاسی زمیں کو پیار سے وُہ تر نہیں کرتا

    دوسرے مصرعے میں "بھی" کی کیا ضرورت ہے؟
  7. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ساتھ چھوٹا ہے تو پھر کوئی سبب تو ہوگا

    میرے خیال میں تو ذرا سی محنت کرکے محمل بٹیا اس کو ایک اچھا انشائیہ بنا کر نثر کے زمرے میں پوسٹ کر سکتی ہیں :)
  8. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ساتھ چھوٹا ہے تو پھر کوئی سبب تو ہوگا

    ہائیں ۔۔۔ اچھا بھلا تو بحر میں لکھ لیتی ہو بیٹا، پھر یہ ’’نثری شاعری‘‘ کی بدعت میں کاہے کو مبتلا ہو گئیں؟؟؟؟ :)
  9. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اصلاح فرمائیے۔ ہیں زندگی کے راز تو پوشیدہ تہِ خاک

    استاذی آپ کا لکھا بہر حال میرے لکھے پر مقدم ہے۔ جزاک اللہ۔
  10. محمد احسن سمیع راحلؔ

    تھاضبط ایسا کہ چہرے سے غم عیاں نہ ہوا

    پہلے مصرعے کی بنت بہتر ہو سکتی ہے ویسے، تاہم موجودہ صورت میں لاکھوں کے بعد کاما لگا دیں تاکہ میں (ضمیر متکلم) اور میں (درون) کا اشتباہ نہ ہو۔ مطلقاً عمر کہنے کے بجائے ایک عمر کہنا زیادہ بامحاورہ ہوگا۔ دوسرے مصرعے میں ذرا بھر کے بجائے ذرّہ بھر کا محل ہے (جس سے مصرعہ بحر سے خارج ہو جاتا ہے)۔ ویسے...
  11. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اصلاح فرمائیے۔ ہیں زندگی کے راز تو پوشیدہ تہِ خاک

    زندگی کی ی کا اسقاط ٹھیک نہیں۔ اگر میں درست شناخت کر پایا ہوں تو غالباً اس غزل کی بحر مفعول مفاعیل مفاعیل فعولن ہے۔ اس حساب سے دوسرے مصرعے میں گڑ بڑ ہے۔ ’’میں نے‘‘ محض منے تقطیع ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ بُکا کی الف کا اسقاط بھی ٹھیک نہیں۔ دھیان رہے کہ عربی و فارسی الاصل الفاظ میں حروفِ علت کا اسقاط...
  12. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: مختصر ہر خواب کی تعبیر ہے

    داد و پذیرائی کے لیے شکرگزار ہوں۔ جزاک اللہ۔ یہ تو خواب کی نوعیت پر منحصر ہے :)
  13. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل

    بہت خوب ۔۔۔ محفل میں خوش آمدید۔
  14. محمد احسن سمیع راحلؔ

    آپ اتنی تو کبھی مجھ پہ عنایت کرتے----برائے اصلاح

    جسارت یہاں مناسب نہیں لگتا۔ جسارت عموما عاجزانہ طور پر اپنے عمل کے لیے بولا جاتا ہے ۔۔۔ کسی سے درخواست کے لیے نہیں۔ کچھ تغافل ہی مرے جرم کی بابت کرتے؟؟؟ یا کچھ اور۔۔۔ جان لیتے کے بجائے آزماتے کیسا رہے گا؟ آزماتے جو کبھی میری وفاداری کو۔۔۔ دنوں مصرعوں میں تضاد بیانی محسوس ہوتی ہے۔ جب ظلم...
  15. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح: مری پیاسی زمیں کو پیار سے وُہ تر نہیں کرتا

    یہاں کاما لگانے سے بھی وہ سقم دور نہیں ہوتا جس کی استاد محترم نے نشاندہی کی تھی. کرتا کو بامحاورہ بنانے کے لیے "ایسا" لانا پڑے گا. وہ اب تک کے بجائے اگر "کہ بس وہ" کہیں تو بیان شاید زیادہ مربوط ہو جائے گا. معافی کا دروازہ مجھے خلاف محاورہ لگ رہا. کھلا رکھتے نہیں تم لوٹنے کا راستہ کیونکر؟ خدا...
  16. محمد احسن سمیع راحلؔ

    طبع زاد اشعار کی بیت بازی

    نون سے اب تک نکل پایا نہ شین شیخ جی کی پیش گوئی تھی غلط :)
  17. محمد احسن سمیع راحلؔ

    طبع زاد اشعار کی بیت بازی

    یورشِ ایام ہرگز یک نہ شد من نہ گویم شاعری از بسکہ دل
  18. محمد احسن سمیع راحلؔ

    طبع زاد اشعار کی بیت بازی

    نہ مٹنا عشق میں، حاصل نہیں کچھ میں مٹنے کی اذیت جانتا ہوں
  19. محمد احسن سمیع راحلؔ

    تعارف میرا تعارف

    وعلیکم السلام خوش آمدید او کے، اللہ حافظ :)
Top