۔
بڑے شہروں میں ٹریفک کے بُرے حالات ہیں ۔ مُلتان قدرے بچا ہُوا تھا اَب یہاں بھی ابتری پھیل رہی ہے۔ شائد میٹرو بے ہنگم ٹریفک میں کمی لا سکے ۔ لاہور میرا پسندیدہ شہر ہے لیکن جتنی بار بھی لاہور گیا شُکر کیا کہ یہاں نہیں رہتے۔شادی کی ایک تقریب میں شرکت کے لیے جانا ہوا اور کسی کام سے پیدل سڑک پار...
سوال ایک المیہ ہے جب آپ کے سامنے پھیلے ہاتھ، چہرہ سوالی اور نظریں خالی ہوں۔
سوال ایک ناپسندیدہ چیز ہے جب آپ خود کو جواب دینے سے قاصر پائیں۔
سوال ایک دِل لگی ہے جب سوال سے سوال پیدا ہونے لگیں۔
سوال ایک بوجھ ہے جب جواب پہلے سے معلوم ہوں۔
سوال ایک کرب ہےجب بےالفاظ ہو۔
سوال ایک آئینہ ہےاگر خود سے...
بہت خوب! ہاتھ کنگن کو آر سی کیا، ہم بھی خم ٹھوک کر میدان میں آ چُکے ہیں اور میدان بھی یہیں ہے اور گھوڑے بھی یہیں۔ لگتا ہے کسی نے اپنی شامت کو آواز دی ہے۔ جلد ہی پتا چل جائے کہ گا کہ کِس میں کتنا دم ہے پھر یہ تو اپنے بائیں ہاتھ کا کام ہے اگر دِن میں تارے نہ دِکھا دیے تو ہمارانام نہیں :) ارے آپ تو...
دردِ دِل کے واسطے پیدا کیا انساں کو
لیکن زندگی اپنے مجموعی مفہوم میں "بے رحم" ہی تو ہے۔ حساس دِل لوگ قدم قدم پر چھلنی ہوتے ہیں مگر زندگی اپنا قرینہ بدلنے والی نہیں۔ بِلی کا بچہ چڑیا یا کبوتر کا بچہ کھاتا ہے، مخملیں سے روئی کے نرم گالوں جیسے چوزے کھا جاتا ہے بے رحمی سے مار کر بھنبھوڑ بھنبھوڑ کر۔...
عقلِ کامل مجھے ملے یا مِرے جُنوں کو نِکھار دو
خوفِ خزاں نہ ہوجِسے ایسی مُجھے بہار دو
گردشِ شام وسحر میں سارے منظر اُلجھ گئے ہیں
وقت کا دریا پتھر کردو ، اُلجھن مِری سنوار دو
مِرے شوق کی کُچھ منزلیں حدِ آسماں سے بھی پرے
اِس موجِ بےمہار کو اِک ذرا قرار دو
تیرے وعدہء فردوس کا یقینِ محکم تو...
حسبِ ارادہ آپ سب کی خدمت میں اپنے برآمد شُدہ دفینے سے دوسری کاوش پیش کرنے جا رہا ہوں ۔یہاں ایک نو آموز کی تعلیم کے ساتھ ساتھ وہاں اپنے بے لاگ تبصروں سے نوازنا مت بھولئے گا۔ آپ کی ہر طرح کی رائےکو کھُلے دِل کے ساتھ خوش آمدید کہا جائے گا :)
رضا صاحب کیا مجھے چند اشعار بمعہ تقطیع مِل سکتے ہیں بطور نمونہ تاکہ میں اُنہیں دیکھ کر خود کوشش کر سکوں جیسا کہ چند ایک مثالیں احباب نے مہیا بھی کی ہیں ؟