ارے واہ! جناب آپ نے تو اِس دشت کی خوب سیاحی کی ہے۔ میں خود چونکہ تدریسی شعبے میں ہوں اِس لیے آپ کو وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ اساتذہ کی طالبانی (بھلے میں اِس کے حق میں نہیں ہوں) بچوں کی بھلائی کے لیے ہی ہوتی ہے۔ تاہم حساس طبیعیت انسان اکثر یہ کڑوی دوائی نگلنے سے خود کو معذور پاتے ہیں۔ پھر ذہن کا...
خلیل صاحب بہت مشکو رہوں کہ آپ نے اِس قابل سمجھا۔ میں شاعری کوبس دِل کے زور اور ضرورت پر منحصر کیے رہا اور ایک آدھ اتفاق کے علاوہ یہ میرےشوق کی تسکین کے دائرے سے باہر نہیں نکلی سو قواعد سے آج تک لاعلم ہوں۔کتابیں میرا جنون رہی ہیں مگر اَب کتابوں پر انسانوں کو ترجیح دیتا ہوں۔آپ کے مضمون کا مطالعہ...
شعلوں پہ آشیاں ہے، یوں بے خبر نہ ہو
وہ اہلِ دِل ہی کیا جو صاحبِ نظر نہ ہو
جو نِکلے نہ کوئی سورج میری آہِ نیم شب سے
پھر جو کبھی سحر ہو مجھے ایسی سحر نہ ہو
دشتِ جُنوں میں کھِلتے ہیں گُل اہلِ جُنوں کے واسطے
بھلے راہیں لہو لہو ہوں اور کوئی شجر نہ ہو
ہر سو مقتل کو لیے جائے ہے راہِ زندگی یہاں
تیری...