آوازِ دوست

محفلین
عقلِ کامل مجھے ملے یا مِرے جُنوں کو نِکھار دو
خوفِ خزاں نہ ہوجِسے ایسی مُجھے بہار دو

گردشِ شام وسحر میں سارے منظر اُلجھ گئے ہیں
وقت کا دریا پتھر کردو ، اُلجھن مِری سنوار دو

مِرے شوق کی کُچھ منزلیں حدِ آسماں سے بھی پرے
اِس موجِ بےمہار کو اِک ذرا قرار دو

تیرے وعدہء فردوس کا یقینِ محکم تو ہے مگر
خاکِ زمیں پہ آج ہوں جنت مجھے اُدھار دو

کتنی اندھیری رات ہےیہاں کُچھ تومثالِ یار ہو
شمس و قمر کے جُگنومِرے آنگن میں اُتار دو

بہت دِنوں سےطور کو جَسد پہ اپنے غُرور ہے
اِک ذرہ ضیائے نور کا نظر سے میری گُزار دو
زاہد
 
آخری تدوین:

آوازِ دوست

محفلین
کل کی ارسال کردہ یہ لڑی نامعلوم وجوہات کی بناء پر ناظرین سے مخفی ہےکہیں یہ نامعلوم افراد کی کارستانی تو نہیں :)
 
عقلِ کامل مجھے ملے یا مِرے جُنوں کو نِکھار دو
خوفِ خزاں نہ ہوجِسے ایسی مُجھے بہار دو
اگر اسے ایسا کر دیں تو بہتر ہو جائے گا
عقلِ کامل مجھے ملے یا مِرا جُنوں نِکھار دو
خوفِ خزاں نہ ہوجِسے ایسی مُجھے بہار دو​
باقی اساتذہ ہی بہتر بتا سکتے ہیں
 
نور وجدان

لائبریرین
بحر رجز مثمن سالم

مستفعلن مستفعلن مستفعلن مستفعلن
2122÷2122÷2122÷2122

عقلِ کامل مجھے ملے یا مرے جنوں کو نکھار دے
کل کی ارسال کردہ یہ لڑی نامعلوم وجوہات کی بناء پر ناظرین سے مخفی ہےکہیں یہ نامعلوم افراد کی کارستانی تو نہیں :)
http://www.aruuz.com/create/result
وزن چیک کرلیں
 
آوازِ دوست

محفلین
بحر رجز مثمن سالم

مستفعلن مستفعلن مستفعلن مستفعلن
2122÷2122÷2122÷2122

عقلِ کامل مجھے ملے یا مرے جنوں کو نکھار دے

http://www.aruuz.com/create/result
وزن چیک کرلیں
وزن چیک کیے بنا بھی نتیجہ معلوم ہے :) عروض ایک بہت اچھی کاوش ہے جِس کے لیے سیّدذیشان صاحب کا نام گنیز بُک آف دا ورلڈ ریکارڈ میں درج ہونا چاہیے۔ میرا خیال ہے یہ اپنی نوعیت کی منفرد کاوش ہے :)
 
آخری تدوین:

نور وجدان

لائبریرین
وزن چیک کیے بنا بھی نتیجہ معلوم ہے :) عروض ایک بہت اچھی کاوش ہے جِس کے لیے سیّدذیشان صاحب کا نام گنیز بُک آف دا رولڈ ریکارڈ میں درج ہونا چاہیے۔ میرا خیال ہے یہ اپنی نوعیت کی منفرد کاوش ہے :)
ماشاءاللہ آپ کا ایک مصرعہ بحر میں ہے۔اصلاح اپنی شاعری وہاں پر پیسٹ کریں اور دیکھیں ۔ تقطیع دیکھیں ۔۔ اسی بات نے تو میری شاعری کا بیڑا غرق کیا ۔۔ ہا ہا ہا

میں نے خیال لکھنا بعد میں ۔ہجے پہلے بنانے ۔۔۔۔۔۔ان ہجوں نے سب چیزوں کو تلپٹ کردیا۔۔۔۔۔۔۔۔اب کہ سوچا ہے خیالات رف لکھوں گی ۔۔۔ان کو بحر میں ڈھالوں گی۔۔۔۔۔۔۔۔ابھی تک میں نے ہجوں والی شاعری کی ہے ۔۔ہجوں کے بغیر شاعری کی کوشش بے کار ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جس طرح پیانو کی دُھن ہوتی ۔۔۔ اس کو گردان کہاں کہتے ۔۔ اس دھن سے ردھم بنتا ہے۔۔۔۔۔بس ردھم سے گنگنائیے اور دیکھئے کہ کیا بنتا۔۔
ویسے اگر اب یہ کام شروع کریں تو اچھے گائیک بھی بن سکتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :)

یہ لیں ایک مصرعہ بھرپور وزن میں ہے :)
http://www.aruuz.com/taqti/result
 
نور وجدان

لائبریرین
پہلے اس بلاگ پر تقطیع دیکھئے ا
http://muhammad-waris.blogspot.com/2012/07/ghazal-jaun-elia-with-taqtee-and-behr.html

یہاں پر پوری تقطیع نہیں دی گئی ۔غزل کے نیچے تقطیع دیکھیں ۔۔ہر غزل کی تقطیع کا بتایا گیا کہ کس طرح کرنی ہے ساتھ میں بحر کا تعارف بھی

اور یہ مضامین پڑھ لیں

http://www.aruuz.com/resources/article/12

http://www.aruuz.com/resources/article/16

http://www.aruuz.com/resources/article/11

http://www.aruuz.com/resources/article/10

http://www.aruuz.com/resources/article/9

http://www.aruuz.com/resources/article/12
 
آوازِ دوست

محفلین
بہزاد لکھنوی کی پسندیدہ غزل کی عروض سے کی گئی تقطیع بشمول غزل حاضر ہے۔ یہاں جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں کُچھ اشعار وزن سے خارج ہیں یا بحر کے تقاضے نبھانے سے قاصر ہیں لیکن کسی کے اعتراض سے بھی محفوظ ہیں۔ اساتذہ کرام سے گذارش ہے کہ اپنے علمی تبحر سے اِس اُلجھن کو دور کر کے ہمیں بھی معاملہ فہم بنائیں۔

اے جذبۂ دل گر میں چاہوں، ہر چیز مقابل آ جائے
منزل کے لیے دو گام چلوں اور سامنے منزل آ جائے

اے دل کی خلش چل یونہی سہی، چلتا تو ہوں اُن کی محفل میں
اس وقت مجھے چونکا دینا جب رنگ پہ محفل آ جائے

اے رہبرِ کامل چلنے کو تیار تو ہوں پر یاد رہے
اس وقت مجھے بھٹکا دینا جب سامنے منزل آ جائے

ہاں یاد مجھے تم کر لینا، آواز مجھے تم دے لینا
اس راہِ محبت میں کوئی درپیش جو مُشکل آ جائے

اَب کیوں ڈھونڈوں وہ چشمِ کرم ہونے دے ستم بالائے ستم
میں چاہتا ہوں اے جذبۂ غم مُشکل پسِ مُشکل آ جائے

اِس جذبۂ دِل کے بارے میں اِک مشورہ تم سے لیتا ہوں
اِس وقت مُجھے کیا لازم ہے جب تُجھ پہ میرا دِل آ جائے

اے برقِ تجلّی کیا تو نے مُجھ کو بھی موسیٰ سمجھا ہے
میں طُور نہیں جو جل جاؤں جو چاہے مُقابل آجائے

آتا ہے جو طوفاں آنے دو کشتی کا خُدا خود حافظ ہے
مُشکل تو نہیں اِن موجوں میں بہتا ہوا ساحل آ جائے

(بہزاد لکھنوی)

تقطیع بشکریہ عروض:

فعْلن فَعِلن فعْلن فعْلن فعْلن فَعِلن فعْلن فعْلن
فعْلن فَعِلن فعْلن فَعِلن فعْلن فَعِلن فعْلن فعْلن

فعلن فعْل فعول فعولن فعْل فعولن فعْل فَعَل
فعْلن فَعِلن فعْلن فعْلن فعْلن فعْلن فعْلن فعْلن

فعْلن فَعِلن فعْلن فعْلن فعْلن فَعِلن فعْلن فعْلن
فعْلن فَعِلن فعْلن فعْلن فعْلن فعْلن فعْلن فعْلن

فعْلن فَعِلن فعْلن فعْلن فعْلن فعْلن فعْلن فعْلن

کوئی مانوس بحر نہیں مل سکی۔

فعْلن فَعِلن فعْلن فعْلن فعْلن فَعِلن فعْلن فعْلن
فعلن فعْل فعولن فعلن فعْل فعولن فعلن فع
بالترتیب پانچویں، ساتویں اور آخری شعر کے سُرخ رنگ میں نظر آنے والے نتائج سےمتعلق اہلِ علم کی قیمتی آراء کا طالب ہوں :)

غزل تھوڑی سی کوشش سے بحر میں آجائے گی ۔
اس سے الگ؛ چند اشعار معنویت کے اعتبار سے بہت اچھے لگے میری طرف سے داد قبول کیجئے
 
آوازِ دوست

محفلین
غزل تھوڑی سی کوشش سے بحر میں آجائے گی ۔
اس سے الگ؛ چند اشعار معنویت کے اعتبار سے بہت اچھے لگے میری طرف سے داد قبول کیجئے
اگر یہ کمنٹس میرے لیے ہیں تو بہت شُکریہ اور براہ ِکرم یہ "تھوڑی سی کوشش" کر کے ہماری مُشکل آسان کریں اور ہمیں مزید شُکریہ کا موقع دیں :)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
اے برقِ تجلّی کیا تو نے مُجھ کو بھی موسیٰ سمجھا ہے
میں طُور نہیں جو جل جاؤں جو چاہے مُقابل آجائے
مندرجا بالا شعر میری لڑکپن کی یاد داشت کے مطابق اس طرح ہے۔
اے برقِ تجلّی! کوند ذرا۔ کیا مُجھ کو بھی موسیٰ سمجھا ہے
میں طُور نہیں جو جل جاؤں ۔ جو چاہے مُقابل آجائے۔
واللہ اعلم
 
Top