درمیانی سرحد
وقت جب نقطہِ انجماد پہ آن کھڑا ہو تو تھوڑا پگھلتا ہوا ،تھوڑا جمتا ہوا, کچھ رکتا ہوا اور کچھ بہتا ہوا محسوس ہوتا ہے. انتقالِ کیفیت کی درمیانی سرحد اپنے اندر ایک غیر واضح سا احساس لئے ہوتی ہے. جیسے زندگی کے منظر نامے میں سے وقت کے اس حصّے کو جہاں روشنی اور اندھیرے کا اختلاط ہوتا ہے...