آپ آم کھائیے ناں پیڑ کیوں گن رہی ہیں؟ :) مقصد تو مقدس بہنا کی خوش واپس لانی تھی سو اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ وہ واپس آگئی۔ پھر بھی آپ مقدس بہن سے پوچھ لیجئے گا۔
اس کے لئے میں اپنے کزن کی شکرگزار ہوں میں نے تو بس ان سے فرمائش ہی کی تھی انہوں نے ہی یہ سب کیا۔
میں ابھی فون کرکے بتاتی ہوں ان کو اور ساتھ میں اپنی اور آپ کی طرف سے شکریہ بھی پہنچاتی ہوں۔
عائشہ بہن! سعود بھائی تو شاید لنچ کرنے چلے گئے ہیں، ان کے لئے سرپرائز رہنے دیں۔
آپ یہیں سے تہنیتی پیغامات شروع کردیں ہماری مقدس بہن واپس لوٹ آئی ہیں۔
مجھے خوشی کے مارے اس وقت واقعی سمجھ نہیں آرہا کہ کیا کروں؟؟ :confused:
سعود بھائی ی ی ی ی ی!
جلدی آئیں، دیکھیں کمال ہوگیا!!!!!
ہماری پیاری مقدس بہن کا موڈ دیکھیں، ان کی بات کا وہی پرانا انداز دیکھیں۔
کمال ہوگیا واقعی کمال ہوگیا۔
آج میں خوش ہوں بہت خوش
سعود بھائی خوش خبری تو پہنچ گئی ہے اب اس کے معاوضے کی وصولی آپ کے ذمہ ہے اور وہ ہے وہی پرانی کھلکھلاتی مقدس۔ اگر انہیں واقعی خوشی ہوئی ہے تو دیکھئے گا کہ کیسے ان کا موڈ مغموم سے خوش گوار ہوتا ہے۔ :)
باقی تہنیتی پیغام یہاں بھی بھیجے جاسکتے ہیں :)