ویری گُڈ! کراچی بڑا شہر ہے وہاں لوگ ماڈرن لائف سٹائل انجوائے کرتے ہیں۔ آپ تو فیض کا سر چشمہ ساتھ لیے پھرتی ہیں تو کیوں نہ کُچھ کوشش کی چراغ سے چراغ جلانے کی :)
سردی جوانوں کا موسم ہے :)
یہ تو آپ کا قلمی اور خود اختیار کردہ نام ہوا آپ کیوں لئیق صاحب کے علم کو مُشکل میں ڈال رہی ہیں :) ناموں کے شخصیت پر جو بھی اثرات ہوں آپ کا شخصیت سے مُتاثر ہونے کے بعد نام اہم ہو جانے بارے کیا خیال ہے۔ روشنی انعکاس کی خاصیت بھی تو رکھتی ہے :)
نایاب صاحب کو یاد کرنے کی وجہ اُن کی جُملہ مشاغل میں دلچسپی کا علم ہی تھا۔ شادی اور موت کو آپ نے جیسے لازم و ملزوم کردیا ہے اُس نے یقین جانئے جی خوش کردیا ہےلیکن کیا کیا جائے کہ لوگ اِسے حق جانتے تو ہیں مگر حق مانتے نہیں :)
وہاں جو میں نے دیکھا وہ تو دیکھا ہی اور جو سُنا اُس کے مطابق قلب جاری ہونے کے بعد انسان کی موت کے باوجود اُس کا ورد جاری رہتا ہے اور اللہ اللہ کی تال کا زیروبم محسوس کیا جاسکتا ہے :)
آپس کی بات ہے میں نے ایک مسجد میں ہونے والی محفل میں لوگوں کو تڑپتے پُھڑکتے بھی دیکھا ہے اور ایک عمران صاحب جو کہ ایم بی بی ایس کے آخری سال کے طالب علم تھے وہ یہ کرامت جاری کر رہے تھے بلکہ اُن کے ایک دو مددگار بھی تھے جو الگ سے لوگوں کے قلوب پر توجہ مرکوز کر کےدِ ل کی دھڑکن کو اللہ اللہ کے ورد...
مجھے یقین ہے یہ آن لائن مِل جائے گی مجھے تو میرے ایک رشتہ دار کے گھر ملی میں حسبِ عادت دیکھے بناء نہ رہ سکا اور چند سطریں پڑھنے پر ہی مجھے محسوس ہوا کہ میں اِسے پڑھے بغیر بھی نہیں رہ سکتا سو مانگ لی اور بتا دیا تھا کہ واپسی کا کوئی ارادہ نہیں ہے وہ چاہیں تو قیمت اُنہیں دی جا سکتی ہے :)
یہ شائد پہلا اقتباس ہے جو میں نے اِس فورم پر پوسٹ کیا ہے تو اِس کی تعریف تو درحقیقت صاحبِ تحریر کی تعریف ہے البتہ اِس کو اَب تک بہترین قرار دینے سے ہمارے مقامِ عالیہ کے سارے بُرج آپ نے ہلا دیے ہیں :)
اسد صاحب میرے ناقص علم میں تو ایسی کوئی ایپلیکیشن نہیں ہے ابھی تک اگر آپ مرحمت فرما دیں تو اُس میں ڈیٹا بیس اَپ ڈیٹ کرنے کی ذمہ داری میں لیتا ہوں۔ بے شک ہمیں کیے جا چُکے کام سے آگے بڑھنا چاہیے :)
یہ جو مُحبت ہے یہ اُن کا ہے کام
محبوب کا جو بس لیتے ہوئے نام
مر جائیں مِٹ جائیں ہو جائیں بدنام
:)
یہ دُنیا کی رائے کو خاطر میں نہ لانے والےاپنے جذبوں میں مگن خوش قسمت لوگ ہیں اِنہیں کُچھ مت کہیں