یوں ہی گر روتا رہا غالبؔ تو اے اہل جہاں
دیکھنا ان بستیوں کو تم کہ ویراں ہو گئیں
نیز
اشک کے دانے زمین شعر میں بوتا ہوں میں
تو بھی رو اے خاک دلی! "محفل" کو روتا ہوں میں
دنیا چھوڑ دینا آسان کہ اس میں تو کوئی اور آپشن ہی نہ ہے اور پھر ہر غم سے بے نیازی ہے۔
لیکن یہ محفل والا معاملہ کچھ اور ہی ہے کہ، "روگاں وچوں روگ انوکھا جس دا ناں وچھوڑا".
یہ سب محترم ممبر تھے/ہیں، لیکن وہی مسئلہ کہ اس میں سے ہماری گفت و شنید مکرمی عارف کریم سے ہی رہی ہے۔ ان کے ساتھ گزرا وقت دلچسپ اور بہترین تھا، جس کا ذکر بھی کرنا چاہا، لیکن پھر محمد دین تاثیر صاحب بھی ذہن میں آئے، جو کہہ گئے کہ
داورِ حشر مرا نامۂ اعمال نہ دیکھ
(دوجا مصرعہ آپے لب لو)
کانٹوں پہ گھسیٹ دیا قبلہ۔
آپ اور سبھی محفلین ہمارے لئے محترم اور معتبر ہیں۔ تبھی کچھ اپنے محفلی انٹروورٹ ہونے کا حوالہ بھی دیا تھا کہ فقط انہی احباب کا ذکر کر پائیں گے کہ جن سے کچھ گفت و شنید رہی۔ اور اس میں بھی اپنی محدودیتِ تعامل دیکھئے کہ سترہ سالوں میں سترہ نام بھی بمشکل ہی جوڑ پائے۔
آپ کی...
Longitudinal lines converge at North and
South poles
یعنی اگر پاکستان یا امریکہ یا کسی بھی جگہ سے لوگ شمال کی جانب چل پڑیں (اور ٹھنڈ وغیرہ سے نہ مریں) تو قطبِ شمالی کے قرب و جوار میں ملاقات ہو جائے گی۔