راستہ کچھ یوں ہے کہ پرستان کے داخلی دروازے سے داہنے ہاتھ مڑ جائیں، اور ناک کی سیدھ میں چلتے جائیں۔ قریباً ایک کلومیٹر پر ایک بورڈ دکھے گا،گورستان کا۔ یہاں تو بعد میں جائیں گے، مگر اس بورڈ سے الٹے ہاتھ پر ایک پتلی سی گلی ہے چند میٹر کی۔ اسی کے اختتام پر چاے ستان کا داخلی در ہے۔