نتائج تلاش

  1. محمد احسن سمیع راحلؔ

    دنیائے محبت کا دستور نرالا ہے

    اک دوجا فلمی زبان لگتی ہے، اس سے باآسانی احتراز کیا جاسکتا ہے، مثلا سو ملنا ہمارا اب، امکان سے بالا ہے
  2. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل ۔۔۔ نظر سے گزری ہیں دسیوں ہزار تصویریں ۔۔۔ محمد احمدؔ

    یاسر بھائی یہ tens of thousands کا ترجمہ کیا ہے احمد بھائی نے :)
  3. محمد احسن سمیع راحلؔ

    توجہ توجہ : ہم صفیرو امداد کُن، بحق شیخ خلیل بن احمد!

    نہیں تیرا نشیمن قصر سلطانی کے گنبد پر تو بہاری ہے بسیرا کر اورنگی کے پہاڑوں میں (نوے کی دہائی کی ایک یادگار :) )
  4. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل برائے اصلاح :: ہائے جس در سے گریزاں تھے اسی در کے ہوئے

    اذیت کا املا ٹھیک نہیں، ذ سے لکھا جاتا ہے. پہلے شعر کے دوسرے مصرعے کی بنت اب بھی کچھ کمزور لگ رہی ہے. دوسرا ٹھیک لگ رہا ہے. استاد محترم بہتر بتا سکتے ہیں.
  5. محمد احسن سمیع راحلؔ

    توجہ توجہ : ہم صفیرو امداد کُن، بحق شیخ خلیل بن احمد!

    فاخر میاں، ہمارے یہاں ایک بڑا مشہور مقولہ ہے اہل بہار کے بارے میں ... جو نہ کٹے آری سے، وہ کٹے بہاری سے :) ... کیا ہندوستان میں بھی یہ بولا جاتا ہے؟؟؟ ویسے ہمارے یہاں یہ بھی کہتے ہیں کہ بہاریوں کا بچہ میٹرک پاس پیدا ہوتا ہے :)
  6. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ہندوستانی محفلین سے کچھ سوال

    ارے ۔۔۔ یہ لڑی تو میں بھول ہی گیا تھا ۔۔۔ شکر ہے کہ ’’بشرطِ یادداشت‘‘ کہہ دیا تھا :) آپ کا سوال کچھ پیچیدہ ہے ۔۔۔ کیونکہ ’’جیسا کہ ان کا حق ہے‘‘ کی تعریف پر اختلاف ہوسکتا ہے :) (یعنی 22 کروڑ لوگوں کے درمیان) تاہم بہرحال عوام کی اکثریت اب بھی علما اور ائمہ کا احترام کرتی ہے ۔۔۔ یہ تو شاید نہ...
  7. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: جس کی خاطر خود میں اپنے آپ سے کٹتا رہا

    امارات میں تو اکثر مقامی اچھی خاصی اردو بول لیتے ہیں ۔۔۔ میرے بڑے بھائی کچھ سال قبل امارات میں مقیم تھے، ان کا ایک اماراتی کولیگ تھا جو بہت روانی سے اردو بول لیتا تھا ۔۔۔ دو سال پہلے میرا فیملی کے ساتھ جانا ہوا ۔۔۔ ایک مال کی پارکنگ میں ٹیکسی کے لیے کھڑے ہوئے تھے، ویک اینڈ کی وجہ سے رش بہت تھا...
  8. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: جس کی خاطر خود میں اپنے آپ سے کٹتا رہا

    فصحی اور مقامی لہجات کا فرق واقعی بہت مشکل پیدا کرتا ہے. ہم نے عربی کا کورس کیا سوڈان اوپن یونیورسٹی سے تو فصحی ہی سکھائی گئی ... جو 90 فیصد کیسز میں کسی کام کی نہیں ہوتی ... گو کہ میں نے ممتاز درجے میں کورس پاس کیا مگر استعمال نہ ہونے کی وجہ سے اب بھولنے لگا ہوں. سب سے بڑا شاک تو مجھے ق کے...
  9. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: جس کی خاطر خود میں اپنے آپ سے کٹتا رہا

    یہاں گرمیاں ختم ہوں تو سرگرمیوں کے بارے میں سوچیں ... اس سال بڑی سخت گرمی پڑ رہی ہے ... درجہ حرارت 46-45 تک جا رہا ہے، اور ایسا لگتا ہے جیسے رات میں بھی لو چل رہی ہو! انٹر میں اردو کے ٹیچر جب صنائع سخن پڑھا رہے تھے تو مبالغہ کے ضمن میں میر انیس کے مرثیہ کی مثال دی وہ لو، وہ آفتاب کی حدت وہ تاب...
  10. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل برائے اصلاح :: ہائے جس در سے گریزاں تھے اسی در کے ہوئے

    اچھی کاوش ہے ریحان ... مطلع کافی جاندار لگا مجھے ... ہاں اگر ہائے کی جگہ کوئی زیادہ بامعنی لفظ لا سکیں تو اور بہتر ہو سکتا ہے اس شعر کا مفہوم واضح نہیں ہوسکا ... غم کا برسنا تو مانوس ہے، غم پڑنا مجھے کچھ عجیب سا لگا. یہاں تمام عمر آنا چاہیے ... عمر تمام سے غیر ضروری تعقید پیدا ہوتی ہے.
  11. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: جس کی خاطر خود میں اپنے آپ سے کٹتا رہا

    ہم تو یہ بھی نہیں کہہ سکتے کہ ال-قاعدہ بنا دیں :)
  12. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: جس کی خاطر خود میں اپنے آپ سے کٹتا رہا

    نہیں جناب، یہ نارتھ کراچی والا "کٹانا" ہے :)
  13. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: جس کی خاطر خود میں اپنے آپ سے کٹتا رہا

    تسکین اوسط ہمیں بے تسکین کر دیتی ہے اس لیے ہم ایسی مشکل ابحاث سے دور ہی رہتے ہیں :) لیکن اہل اردو کو اس کا کچھ قاعدہ بنانا چاہیے ... کم از کم جمع بنانے کے لیے ... نظر سے نظریں بنائیں تو ظ ساکن کرنے کی اجازت ہے ... غلطی سے غلطیاں ہوجائیں تو ل بیچارے کو واک کرنا پڑتی ہے :)
  14. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: جس کی خاطر خود میں اپنے آپ سے کٹتا رہا

    بہت شکریہ ظہیر بھائی ... داد و پذیرائی کے لیے سپاس گزار ہوں. آپ نے ہماری چوری خوب پکڑی ہے :) آپ نے بالکل بجا فرمایا ہے، درست تلفظ ویسے ہی ہے جیسا کہ آپ نے بتایا ... جس زمانے کی یہ غزل ہے، تب میں واقعی درست تلفظ سے واقف نہیں تھا ... جب اندازہ ہوا تب تک اتنا وقت گزر چکا تھا کہ ہم نے "ڈبل اے استاد،...
  15. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل اور اس کی بحر

    حسنین صاحب اگر آپ کو اپنی غزل کی اصلاح مطلوب ہے تو اس کے لیے الگ سے لڑی بنائیں.
  16. محمد احسن سمیع راحلؔ

    توجہ توجہ : ہم صفیرو امداد کُن، بحق شیخ خلیل بن احمد!

    آپ کو کیا ٹینشن ہے جناب ۔۔۔ یہ تو عقیدے والوں کا پرابلم ہے ۔۔۔ عقیدے والوں کو لڑنے دیں اور پاپ کارن کی ایک بکٹ پکڑ کر انجوائے کریں دور سے :)
  17. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: جس کی خاطر خود میں اپنے آپ سے کٹتا رہا

    نہیں بھائی ۔۔۔ جب محفل میں استادِ محترم، ظہیر بھائی، عاطف بھائی جیسی شخصیات ہوں ۔۔۔ تو یہ القابات بس انہی کے لیے خاص رہنے چاہئیں (بلا مبالغہ) :)
Top