السلام علیکم
آج سویرے ہاکر ’ڈان‘ کے ساتھ ماہنامہ عبقری لاہور کا تازہ شمارہ بھی پھینک گیا۔ حسبِ معمول قریب از دوپہر بیدار ہو کر گیراج میں اخبار لینے گیا تو وہاں بیچارے ’ڈان‘ کو ’عبقری‘ کے ’روحانی بوجھ‘ تلے دبا ہوا پایا۔ یکے بعد دیگرے دونوں کو بالترتیب مرغوبیت اور مرعوبیت سے اٹھایا اور بغیر...