اعتراض کیا جاتا ہے کہ نئے لکھنے والوں نے عورت اور مرد کے جنسی تعلقات ہی کو اپنا موضوع بنالیا ہے۔ میں سب کی طرف سے جواب نہیں دوں گا، اپنے متعلق اتنا کہوں گا کہ یہ موضوع مجھے پسند ہے۔ کیوں ہے؟ بس ہے! سمجھ لیجئے کہ مجھ میں perversion ہے، اور اگر آپ عقلمند ہیں۔ چیزوں کے عواقب و عواطف اچھی طرح جانچ...