نتائج تلاش

  1. نبیل

    فاکس فاکس 3.0 بیٹا جاری کر دیا گیا

    فائر فاکس 3.0 کا بیٹا ورژن جاری کر دیا گیا ہے۔ اس کا رینڈرنگ انجن گیکو 1.9 پر مبنی ہے اور اس میں سیکیورٹی اور پرفارمنس کو بہتر بنایا گیا ہے۔ روابط: فائر فاکس 2 اور فائرفاکس 3 کو اکٹھا استعمال کرنا فائر فاکس 3.0 میں تبدیلیوں کی تفصیل ایک وقفے کے بعد ڈاؤنلوڈ دوبارہ شروع کرنا پاسورڈ منیجمنٹ...
  2. نبیل

    سعودی عرب میں ریپ کا شکار عورت کی سزا میں اضافہ

    حوالہ: Saudi lawyer in rape victim plea ایک خبر کے مطابق سعودی عرب میں ریپ کا شکار ہونے والی ایک عورت کی سزا محض اس بات پر دگنی سے زیادہ بڑھا دی گئی کہ اس نے اس واقعے کے بارے میں میڈیا سے بات کرنے کی جرات کی تھی۔ ایک سال قبل سات افراد نے اس شادی شدہ خاتون کو ایک اور آدمی کے ساتھ اغوا کیا اور...
  3. نبیل

    میڈیا آزاد ہونا چاہیے، مشاہد - نہیں ہونا چاہیے، وجاہت

    جیو ٹی وی پر ایک نیوز ٹِکر چل رہا تھا کہ مشاہد حسین نے میڈیا پر سے پابندی اٹھانے کا کہا ہے اور ایمرجنسی کی موجودگی میں منصفانہ انتخابات کو ناممکن قرار دیا ہے جبکہ اسی میٹنگ میں وجاہت حسین نے کہا ہے کہ میڈیا بے لگام ہو گیا تھا اور مشاہد حسین کو اپنی تصحیح کرنی چاہیے۔ اس کے بعد چوہدری شجاعت حسین...
  4. نبیل

    محفل فورم کے نئے سٹائلز پر آپ کی آراء اور تجاویز!

    السلام علیکم، فورم کے نئے سٹائلز کے استعمال میں اگر آپ کو کوئی مسائل نظر آتے ہیں یا آپ کوئی تجاویز پیش کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے اس تھریڈ کا استعمال کریں۔ شکریہ
  5. نبیل

    محفل فورم کے لیے نئے سٹائل!

    السلام علیکم، اکثر دوست پرانی محفل فورم کو اس کے خوبصورت سٹائلز کی وجہ سے یاد کیا کرتے تھے۔ میں نے کوشش کی ہے کہ آپ کو کچھ بہتر سٹائل مہیا کر سکوں۔ دو نئے سٹائل جو میں نے شامل کیے ہیں وہ Web 2.0 Blue اور Web 2.0 Red ہیں۔ Web 2.0 Blue کو میں نے فورم کا ڈیفالٹ سٹائل مقرر کیا ہے۔ یہ سٹائل آج کل...
  6. نبیل

    فوری جواب اب کلک کے بغیر استعمال کریں!

    السلام علیکم، کچھ دوست اس بات کی شکایت کرتے رہے ہیں کہ فوری جواب کی سہولت کا استعمال کرنے سے قبل کسی ایک پیغام پر متعلقہ آئکون کو کلک کرنا پڑتا ہے جو کہ ان دوستوں کے نزدیک غیر ضروری ہے۔ میں نے اس کی سیٹنگ بدل دی ہے اور اب فوری جواب کی سہولت فوری طور پر استعمال کی جا سکے گی۔ :) والسلام
  7. نبیل

    جمیعت، ایک غنڈہ اور دہشت گرد تنظیم!

    آج جمیعت نے ایک مرتبہ پھر اپنا حقیقی روپ دکھا دیا ہے۔ عمران خان آج جب طلبا کے مظاہرے کی قیادت کے لیے پنجاب یونیورسٹی پہنچا جمیعت کے کارکنوں نے اس وقت ایک کمرے میں بند کر دیا اور اس سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر یونیورسٹی سے چلا جائے۔ بعد میں جماعت اسلامی کے رہنما اور جمیعت کے سابق ناظم اعلی...
  8. نبیل

    اعتزاز احسن کی چھٹی؟

    لگتا ہے کہ پیپلز پارٹی کی وڈیرہ سیاست اپنا اصل چہرہ دکھا رہی ہے۔ چیف جسٹس کی بحالی اور جنرل مشرف کی صدارتی انتخاب میں نااہلیت کے مقدمے کی پیروی کرتے ہوئے اعتزاز احسن ملک میں ایک اہم سیاسی قوت کے طور پر ابھر رہے تھے۔ اس کا اظہار جنگ کے کالم نویس آغا مسعود حسین نے بے نظیر کے لیے لمحہ فکریہ کے...
  9. نبیل

    اردو بٹن!

    السلام علیکم، میں کچھ دوستوں کا ایک پرانا مطالبہ پورا کر رہا ہوں اور میں نے فورم کے اردو بٹن فراہم کر دیے ہیں۔ امید کرتا ہوں کہ آپ کو یہ پسند آئیں گے اور ان سے فورم کی لُک مزید اردو والی ہو جائے گی ۔:) والسلام
  10. نبیل

    جنرل مشرف کی پریس کانفرنس

    دو روز قبل جنرل مشرف نے بین الاقوامی میڈیا کے سامنے ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد پہلی پریس کانفرنس کی۔ آپ دوستوں میں سے جس کو اس کی تفصیلات یاد ہوں یا اس سے متعلق تراشے اور ویڈیوز موجود ہوں، وہ انہیں یہاں پوسٹ کر دیں۔ جنرل مشرف کی پریس کانفرنس کے دوران جیو پر مختلف تجزیہ نگار اس پریس کانفرنس پر...
  11. نبیل

    عمران خان کا انڈر گراؤنڈ انٹرویو

    چند روز قبل جیو ٹی وی پر عمران خان کا انٹرویو دیکھنے کا اتفاق ہوا جو کہ حامر میر نے کسی نامعلوم مقام پر کیا تھا جہاں عمران خان روپوش ہے۔ عمران خان نے اپنی روپوشی کی دلچسپ داستان سنائی۔ جب پولیس والے عمران خان کے گھر میں داخل ہوئے تو عمران خان نے انہیں پہلے گرفتاری کا وارنٹ‌ لانے کے لیے کہا۔...
  12. نبیل

    میر عماد کے استعمال میں مشکلات!

    السلام علیکم، میں نے آج پہلی مرتبہ میرعماد سوفٹویر اپنے سسٹم پر انسٹال کیا لیکن یہ میرے پاس صحیح نہیں چل رہا۔ اپڈیٹ انسٹال کرنے سے پہلے تو یہ ورڈ کے فونٹس مینو میں دو فونٹ دکھا رہا تھا لیکن اپڈیٹ انسٹال کرنے کے بعد سے یہ بالکل کام نہیں کر رہا۔ کیا میر عماد کے استعمال کی وضاحت کہیں سے مل سکتی...
  13. نبیل

    Simredo کا سورس کوڈ درکار ہے!

    السلام علیکم، Simredo جاوا میں میں لکھا گیا ایک ٹیکسٹ ایڈیٹر ہے جو یونیکوڈ کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔ اگرچہ یہ ایڈیٹر بطور ڈاؤنلوڈ مختلف ویب سائٹس پر دستیاب ہے لیکن اس کی اوریجنل ویب سائٹ آن لائن نہیں رہی ہے جس کی وجہ سے اس کا سورس کوڈ بھی مہیا نہیں ہے۔ اگر کسی صاحب کے پاس Simredo کا سورس کوڈ...
  14. نبیل

    ایمرجنسی کا چھٹا روز۔ ڈش انٹینا، ڈی کوڈر کی فروخت اور استعمال پر پابندی

    حوالہ: روزنامہ ایکسپریس ڈس انٹینا، ڈی کوڈر بیچنے والے دکانداروں کے خلاف آپریشن شروع، خریداروں کو دھمکیاں ملک بھر میں نیوز چینلز پر پابندی کے بعد ڈش کے ذریعے نشریات دیکھے جانے پر حکومت کی ہدایت پر پولیس نے ڈش فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا ہے۔ اس ضمن میں کراچی ، لاہور،...
  15. نبیل

    بالآخر۔۔ پیپلز پارٹی بحالی جمہوریت کی تحریک میں شامل

    کافی لیت و لعل کے بعد بالآخر بے نظیر بھٹو نے آئین کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے اور بصورت دیگر اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کرنے کی دھمکی دی ہے۔ مکمل خبر پڑھیں۔۔ اب یہ معلوم نہیں کہ بے نظیر اس معاملے کو کتنی سنجیدگی سے لے رہی ہے یا یہ محض نورا کشتی ہے۔ بی بی سی کے ایک تجزیہ نگار کے مطابق تو پیپلز...
  16. نبیل

    پاکستان میں ایمرجنسی کے نفاذ کے موضوع پر نئی فورم

    السلام علیکم، اس موضوع کی اہمیت اور اس پر پوسٹ کیے جانے والے کثیر تعداد میں پیغامات کو دیکھتے ہوئے میں نے ذیل کے ربط پر ایک نیا زمرہ سیٹ اپ کر دیا ہے: پاکستان میں ایمرجنسی کا نفاذ یہ سیاست کے زمرے کی ذیلی فورم ہے۔ والسلام
  17. نبیل

    کہیں وردی کی جگہ وردی نہ آ جائے۔۔

    میرے ذہن میں جو خیال آ رہا تھا آج میں نے اس کے بارے میں ایک تجزیہ بھی پڑھ لیا ہے۔ ایوب خان کے خلاف تحریک نے زور پکڑ لیا تھا تو اس نے اقتدار یحیی خان کے حوالے کر دیا تھا۔ یہی کچھ ہونے کا امکان آج بھی موجود ہے۔ مزید پڑھیں: کہیں وائس چیف حق نہ مانگنے لگے ایک مسئلہ یہ ہے کہ ہم بحیثیت قوم ہر...
  18. نبیل

    پاکستان میں ایمرجنسی پر مغربی میڈیا کا رویہ

    مغربی میڈیا میں جہاں پاکستان میں نافذ کردہ ایمرجنسی کی مذمت کی جا رہی ہے وہاں کچھ صحافی اور اشاعتی ادارے شرمناک حد تک ڈس انفارمیشن پھیلا رہے ہیں۔ ان کی ہر تحریر کا لب لباب یہ ہوتا ہے کہ جنرل مشرف ہی پاکستان میں مذہبی انتہا پسندی کے خلاف آخری دیوار ہے اور یہ کہ اگر پاکستان میں الیکشن ہو گئے تو اس...
  19. نبیل

    عمران خان، امید کی کرن؟

    گرفتاری کے وارنٹ جاری ہونے کے باوجود ابھی تک عمران خان نے گرفتاری نہیں دی ہے اور نامعلوم مقام سے بیان جاری کیا ہے کہ جنرل پرویز نے متعلقہ عدالتی فیصلے کے خوف سے یہ غیر قانونی اقدام کیا ہے۔ عمران خان نے عوام سے آمریت کے خلاف بھرپور جدوجہد کا وعدہ کیا ہے۔ ایسی صورتحال میں جبکہ وکلا اپنی تحریک میں...
  20. نبیل

    پشتو کا دیوانہ جرمن طالب علم

    جریدہ شپیگل آنلائن میں ایک غیر معمولی صلاحیتوں والے طالب علم کے بارے میں ایک مضمون شائع ہوا ہے۔ سیباسشیان (Sebastian) بائیس سال کی عمر میں 35 زبانوں پر عبور رکھتا ہے اور خاص طور پر پشتو سے شغف رکھتا ہے۔ اس نے اپنا ماسٹرز تھیسس بھی پشتو زبان پر کیا ہے۔ سیباسشیان کے مطابق پشتو ناقابل یقین حد تک...
Top