کہیں وردی کی جگہ وردی نہ آ جائے۔۔

نبیل

تکنیکی معاون
میرے ذہن میں جو خیال آ رہا تھا آج میں نے اس کے بارے میں ایک تجزیہ بھی پڑھ لیا ہے۔ ایوب خان کے خلاف تحریک نے زور پکڑ لیا تھا تو اس نے اقتدار یحیی خان کے حوالے کر دیا تھا۔ یہی کچھ ہونے کا امکان آج بھی موجود ہے۔

حلف اٹھانے کے بعد شاید صدر جنرل پرویز مشرف قبائلی علاقوں کی تشویشناک صورتحال کا بہانہ بنا کر بینظیر بھٹو سے یہ بھی منوا لیں کہ کیوں نہ سال بھر کے لیے ایک کثیرالجماعت نگران یا قومی حکومت بنا لی جائے جو اس بات کا فیصلہ کرنے کی مجاز ہو کہ اگلے انتخابات کب ہونگے۔

ان کی خواہش ہو گی کہ یہ سب کچھ جلد از جلد طے پا جائے۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ بات بننے سے پہلے ہی وائس چیف آف آرمی سٹاف تیزی سے بڑا ہو کر اپنا حق مانگنے لگے۔

مزید پڑھیں: کہیں وائس چیف حق نہ مانگنے لگے

ایک مسئلہ یہ ہے کہ ہم بحیثیت قوم ہر نئے حملہ آور کو نجات دہندہ کے روپ میں دیکھتے ہیں۔ ہمیں اس بات کو ذہن میں رکھنا ہو گا کہ اگر جنرل مشرف کی جگہ لینے کوئی اور جنرل آگے آیا تو یہ بھی آمریت ہی ہوگی۔
 
ساجداقبال

محفلین
یہی سب سے بڑی رکاوٹ ہے جو سمجھ بوجھ رکھنے والے لوگوں کو احتجاج سے روک رہا ہے۔ ہم یہاں فوج کو سیاست سے نکالنے کی بات کر رہے ہیں لیکن دوسری طرف سیاستدانوں کے حوالے کیے جانے پر سیاست کا کیا حال ہوگا، ماضی قریب کے مشاہدات ہی کافی ہیں۔
 
ساجد

محفلین
میرے ذہن میں جو خیال آ رہا تھا آج میں نے اس کے بارے میں ایک تجزیہ بھی پڑھ لیا ہے۔ ایوب خان کے خلاف تحریک نے زور پکڑ لیا تھا تو اس نے اقتدار یحیی خان کے حوالے کر دیا تھا۔ یہی کچھ ہونے کا امکان آج بھی موجود ہے۔

مزید پڑھیں: کہیں وائس چیف حق نہ مانگنے لگے

ایک مسئلہ یہ ہے کہ ہم بحیثیت قوم ہر نئے حملہ آور کو نجات دہندہ کے روپ میں دیکھتے ہیں۔ ہمیں اس بات کو ذہن میں رکھنا ہو گا کہ اگر جنرل مشرف کی جگہ لینے کوئی اور جنرل آگے آیا تو یہ بھی آمریت ہی ہوگی۔
نبیل ،
ابھی تک تو ایسا ہونے کی توقع نہیں۔ کیوں کہ پاکستانی عوام میں ، اس وقت محض مشرف کی وجہ سے ، فوج کے خلاف بر انگیختگی پائی جاتی ہے۔ ایسے حالات میں نئے آرمی چیف بھڑوں کے چھتے میں ہاتھ نہیں ڈالیں گے۔ اور یہ پہلی بار ہے کہ عوام میں فوجی حکومت کے خلاف اس قدر نفرت پائی جاتی ہے۔ اگرچہ اس نفرت کا اظہار سڑکوں پہ نہیں ہو رہا لیکن ذرائع ابلاغ کی خبریں سب کچھ واضح کر رہی ہیں۔ عوام اور ملک کو تو جو نقصان پہنچا سو پہنچا ، اب مشرف کی ہٹ دھرمی کہیں فوج میں اختلافات کے بیج نہ بو دے اور یہی ایک پہلو ہے جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو پھر ، خدانخواستہ ، پاکستان میں بہت بڑے خون خرابے کا اندیشہ ہو گا۔
آپ نے کل امریکی حکومت کے ایک منصوبے کا سنا ہو گا کہ اگر پاکستان کے ایٹمی ہتھیار انتہا پسندوں کے ہاتھ لگنے کا اندیشہ پیدا ہوا تو واشنگٹن ، پاکستان کی جوہری تنصیبات پر فوج اتارنے کا منصوبہ تیار کر چکا ہے۔ اسی سے اندازہ کر لیجئیے کہ حالات کیا رخ اختیار کر سکتے ہیں اور بیرونی و اندرونی با خبر حلقے کن خطوط پر اس منصوبے کی تشکیل کو اہمیت دے رہے ہیں۔
اللہ پاکستان کی خیر کرے۔
 
Top