نتائج تلاش

  1. عظیم اللہ قریشی

    رجال الغیب

    پتہ نہیں آپ سب لوگ بےوقوفوں اور کم علموں کی کونسی جنت کی کونسی گھاٹی میں رہائش پذیر ہو خورشید ندیم کا کالم مذہبی بالکل نہیں ہے یہ تو ایک متھ پر مبنی ہے اور اس متھ کا جو تصور عام طور پر عوام الناس میں پایا جاتا ہے اس کے بارے میں استفسار ہے۔ برائے مہربانی آپ لوگ پہلے مذہب کو سمجھئے اور پھر مذہب کا...
  2. عظیم اللہ قریشی

    رجال الغیب

    دیکھیں تکوینی نظام اپنی جگہ ایک اتل حقیقت ہے اس سے انکار ممکن نہیں ہے لیکن جو لوگ انکار کرتے ہیں تو وہ بھی حق بجانب ہیں۔ برسبیل تذکرہ ایک واقعہ کا تذکرہ کرتا چلوں کہ گو موضوع سے متعلقہ نہیں ہے لیکن کچھ لمس ضرور رکھتا ہے قریبا 1994 کی بات ہے بندہ بارہویں کلاس کا طالب علم تھا ایک دوست کے گھر بیٹھے...
  3. عظیم اللہ قریشی

    اجتماعی انٹرویو تین محفلین ایک سوال (سید زبیر، تلمیذ اورنایاب بھائی)

    کیا کہوں یار میرے تو خیال سے سچا دوست ہی ہر رشتہ سے بڑھ کر ہوتا ہے گو کہ میں اس نعمت سے ہنوز محروم ہوں لیکن میں نے ماں کو بھی بچوں کے معاملے میں فوقیت دیتے ہوئے اکثر دیکھا ہے۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کا مفہوم کچھ یوں بنتا ہے کہ بھائی کی مثال سونے کی اور دوست کی مثال ہیرے کی ہوتی...
  4. عظیم اللہ قریشی

    آصف الدولہ کا امام باڑہ (لکھنؤ) - پنڈت برج نرائن چکبست

    واقعی یار کیا منظر ہوا کرتا ہوگا۔۔۔۔۔۔ دراصل کلام کو تحت الفظ پڑھنا بھی کمال فن ہے ماضی قریب میں پروین شاکر کو اس کا ملکہ حاصل تھا ورنہ تو یوٹیوب پر باقی سب شعراء کا حال تو میں دیکھ ہی چکا ہوں۔ اگر کوئی ضمیر جعفری کا نال لے تو معذرت کے ساتھ کہ وہ ترنم کے ساتھ پڑھا کرتے تھے۔
  5. عظیم اللہ قریشی

    فارسی شاعری فخر الدین عراقی کی ایک غزل - ما رخت ز مسجد بہ خرابات کشیدم

    آپ کا حسن نظر ہے جناب کہ آپ کو میری قباحتوں میں بھی سندرتا نظر آتی ہے۔ سنیئے پھر اللہ اللہ پھر دو شعر ایک صوفی تبسم کا اور دوسرا بھی صوفی تبسم کا ہی لیکن امیر خسرو کا خیال مستعار وہ مجھ سے ہوئے ہمکلام اللہ اللہ، کہاں میں کہاں یہ مقام اللہ اللہ وہ جلوؤں کی تابانیوں کا تسلسل،یہ ذوق نظر کا دوام...
  6. عظیم اللہ قریشی

    فارسی شاعری فخر الدین عراقی کی ایک غزل - ما رخت ز مسجد بہ خرابات کشیدم

    جس جا نظر آتے ہو کرتا ہوں وہیں سجدہ سجدے سے ہمیں مطلب کعبہ ہو کہ بت خانہ سرکار جب ایک بار مراسلہ کیا تو جواب کہ ذیل کی خرابی واقعہ ہوئی ہے تو میں نے دوبارہ کوشش کی۔۔۔۔سرکارو مجھے کیا پتہ تھا کہ اردو محفل کو مجھ سے اتنی محبت ہے کہ اس نے میرے مراسلے دونوں بار پیش کردئے یعنی یک نہ شد دو شد:applause:
  7. عظیم اللہ قریشی

    فارسی شاعری فخر الدین عراقی کی ایک غزل - ما رخت ز مسجد بہ خرابات کشیدم

    سید شہزاد ناصر صاحب یہ تو مجھے بھی نہیں پتہ کہ یہ کلام کس کا ہے۔ دراصل فخر الدین عراقی عالم فاضل انسان تھے آپ ہمدان کے مدرسے میں درس دے رہے تھے کہ اچانک قلندروں کی ایک جماعت آن پہنچی اور جو غزل آپ نے کورٹ کی ہے وہ پڑھی ۔ غزل کو سن کر عراقی بے تاب ہوگئے اورماہی بے آب کی طرح پھڑکنے لگے عمامہ...
  8. عظیم اللہ قریشی

    فارسی شاعری فخر الدین عراقی کی ایک غزل - ما رخت ز مسجد بہ خرابات کشیدم

    برسبیل تذکرہ اسی زمین پر کچھ ملتے جلتے اشعار پیش خدمت ہیں دل را بہ آتش غم جانانہ سوختیم قندیل کعبہ رابہ صنم خانہ سوختیم زاں آرزو کہ جلوہ کند شعلہ پیکرے شبہا چراغِ کعبہ و بت خانہ سوختیم اور ایک شعر ما سلطنت بہ کوچہ جاناں فروختیم مورِ حقیر را بہ سلیماں فروختیم
  9. عظیم اللہ قریشی

    فارسی شاعری فخر الدین عراقی کی ایک غزل - ما رخت ز مسجد بہ خرابات کشیدم

    جناب عالی معذرت کے ساتھ یہ فخرالدین عراقی کا کلام نہیں ہے۔
  10. عظیم اللہ قریشی

    فارسی شاعری فخر الدین عراقی کی ایک غزل - ما رخت ز مسجد بہ خرابات کشیدم

    بہت عمدہ کاشف عمران بھائی بہت ہی خوبصورت ترجمہ کیا ہے اور بامحاورہ ترجمہ کیا ہے لیکن ادھر تھوڑا سا آپ انصاف نہیں کرپائے ہیں کیا اس طرح ٹھیک نہیں ہے۔ میں نے زہد و تقویٰ کو چھوڑ دیا ہے کہ بہت ہوگیا اور اس کی جگہ رنج و ملامت کو لے لیا ہے۔
  11. عظیم اللہ قریشی

    قلب سلیم ، کلمہء عشق اور مکتب عشق ۔۔۔

    الشفاء بھائی بہت عمدہ تحریر ۔۔۔۔ روحانی بابا خوش ہوئے
  12. عظیم اللہ قریشی

    کلاسیکی پشتو ادب کے تراجم

    حسان بھائی پشتو زبان میں کیا رکھا ہے اس سے بہتر ہوگا کہ آپ عربی یا فارسی سیکھو یقین کریں پشتو زبان سیکھنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ گوالیار سے یاد آیا ادھر ایک بزرگ کا مزار اقدس ہے جس کا نام ہے شاہ محمد غوث رحمۃ اللہ علیہ۔ آپ نے کبھی نام سنا ہے۔ دیکھیں پشتو اتنی گھسی پٹی زبان ہے کہ حامد کرزئی جو...
  13. عظیم اللہ قریشی

    سیدنا برہان الدین - موسیٰ رضا آفندی

    ہمارے ادھر پشاور میں ان کے چچا زاد اسماعیلی ہوتے ہیں وہ بھی بہت دھیمے اور میٹھے لوگ ہوتے ہیں
  14. عظیم اللہ قریشی

    کلاسیکی پشتو ادب کے تراجم

    حسان بھائی بالکل ایسا ہی ہے کلاسیکل ادب و اسلوب کا گہرا مطالعہ بہت ضروری ہے لیکن میرے دوست وہ لوگ کہاں سے لائیں وہ چیز اب ناپید ہوگئی ہے پشتو اب میں تقریبا 50 فیصد اردو و انگریزی کے الفاظ استعمال ہورہے ہیں اصلی پشتو سیکھنے کے لیئے آپ کو افغانستان ریاست ننگرہار یا پھر قندھار جانا پڑے گا ۔ مجھے...
  15. عظیم اللہ قریشی

    اقبال جبریل و ابلیس

    جناب عالی ہمارا موضوع تو ابلیس ہے آپ صوفیاء کی باتیں کرنے لگیں ہیں؟؟؟
  16. عظیم اللہ قریشی

    روحانی اقوال

    آدمی کے علم کا اندازہ تو ایک دن میں ہوجاتا ہے لیکن اس کے نفس کی خباثت کا برسوں نہیں چلتا ہے۔(شیخ سعدی)
  17. عظیم اللہ قریشی

    اقبال جبریل و ابلیس

    بچہ جی ابھی آپ کو بہت زیادہ پڑھنے کی ضرورت ہے اس کلام میں تو اس شعر کی کوئی خوبصورتی ہے ہی نہیں یہ تو ایک عام سا شعر ہے اور دوست واضح ہو کہ یزداں سے مراد اللہ تعالیٰ کی ذات نہیں ہے بلکہ اس شعر میں اس کا مطلب ہادی کے معنوں میں ہے یعنی ہدایت دینے والا۔ اور اس میں جو کلمات ابلیس کے ہیں وہ کمال...
Top