بقول شاعر
اک شہنشاہ نے دولت کا سہارا لے کر
ہم غریبوں کی محبت کا اڑایا ہے مذاق
یہاں تو آپ نے اپنی ہی محبت کا مذاق اڑا ڈالا۔ تفنن برطرف، یہ مزاحیہ تحریر غلط زمرے میں ہے۔ :)
سیاسی لطائف سے لطف اندوز ہونے کے لیے سیاست کی سمجھ بوجھ اور معلومات ہونا ضروری ہے۔ ہمیں حیرت ہے کہ اس لڑی کے 161 صفحات ہو گئے اور سیاست سے دلچسپی نہ ہونے کے باعث ہم آج تک اس لڑی میں کوئی لطیفہ ارسال نہ فرما سکے۔ :)