واہ!!! منجھے ہوئے شاعر ہو گئے ہیں آپ تو۔ :) بہت خوب!!
ویسے تو آپ محفل سے غائب رہتے ہیں لیکن اچھی بات یہ ہے کہ کبھی کبھی کمال دکھانے کے لیے محفل میں آ جاتے ہیں۔ بہت سی داد وصول کریں۔ :)
سعادت بھائی کے بارے میں بس اتنا علم تھا کہ ان کے اور ہمارے ستارے ملتے جلتے ہیں۔ :p
محفل کے انتہائی کم گو محفلین کا انٹرویو پڑھ کے خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ :)
انٹرویو ٹیم کے سوالات ختم ہوں تو ہم بھی آپ سے کچھ سوال کریں۔ :)
آوازِ دوست ان محفلین میں سے ہیں جن کے نام کے علاوہ ہم ان کے بارے میں کچھ بھی نہیں جانتے۔ :) اور اتفاقاً کبھی کسی لڑی میں بات چیت بھی نہیں ہوئی۔ جوابات کا انتظار ہے۔ :)