نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    جس کا خیال دل میں ہلچل مچا رہا ہے

    قبلہ قادری صاحب ، آپ پھر کنفیوز ہوگئے۔ :) جو ربط میں نے اپنے پہلے مراسلے میں دیا تھا وہاں تمام گفتگو دو افعال کو مطلع میں قافیہ بنانے کے بارے میں ہے اور دیکھا اور لکھا کی مثال اس ضمن میں دی گئی ہے کہ مطلع کے دونوں مصرعوں میں دو افعال کو قافیہ بناتے وقت ان کے صیغۂ امر کو دیکھا جائے گا کہ...
  2. ظہیراحمدظہیر

    جس کا خیال دل میں ہلچل مچا رہا ہے

    بھائی ، قافیہ ہم آواز الفاظ کو کہتے ہیں ۔ قافیے کی سادہ ترین اور بنیادی شکل ایک حرف اور ایک حرکت سے قائم ہوتی ہے ۔ یعنی حرفِ روی اور اس سے ماقبل کی حرکت ۔ چَل ، ڈَھل ، پاگل ، جنگل ، پیدل ہم قافیہ ہیں کہ ان میں لام سے پہلے زبر کی حرکت مشترک ہے۔ روی سے ماقبل حرف کی اس حرکت کو اصطلاحاً...
  3. ظہیراحمدظہیر

    میرے چھوٹے بھائی کا نام ضمیر ہے ۔ بعض اوقات لوگوں کو کنفیوژن ہوجایا کرتا تھا کہ مصرع اول کون...

    میرے چھوٹے بھائی کا نام ضمیر ہے ۔ بعض اوقات لوگوں کو کنفیوژن ہوجایا کرتا تھا کہ مصرع اول کون ہے اور دوم کون ۔:) اللہ تعالٰی مطلع سلامت رکھے ۔ ویسے ہمارا ضمیر اس وقت سویا ہوا ہے ۔ سات گھنٹے کا فرق ہے ہمارے اوقات میں ۔ :):):)
  4. ظہیراحمدظہیر

    آپ کو بہت مبارک ہو ، ہادیہ! کوئی بھی اچھا سا نام جو آپ کو پسند ہو وہ رکھ لیں ۔بس یہ خیال...

    آپ کو بہت مبارک ہو ، ہادیہ! کوئی بھی اچھا سا نام جو آپ کو پسند ہو وہ رکھ لیں ۔بس یہ خیال رکھیے گا کہ پہلے بیٹے کے نام سے مختلف ہو ۔ ورنہ بہت مسائل پیدا ہوجاتے ہیں ۔ ڈانٹنا کسی اور کو ہوتا ہے اور پڑ کسی اور کو جاتی ہے ۔ :) :):)
  5. ظہیراحمدظہیر

    اللهم أكثِرْ مالَها، وولدَها، وبارِكْ لها فيما أعطَيتَها

    اللهم أكثِرْ مالَها، وولدَها، وبارِكْ لها فيما أعطَيتَها
  6. ظہیراحمدظہیر

    غزل: سجدہء کفر سر کوئے انا تھا کہ نہ تھا

    واہ ، واہ! بہت خوب ! اچھے اشعار ہیں ، سرور بھائی! اچھی غزل ہے ، لطف آیا پڑھ کر ۔ خوب زمین ہے اس کی ! ہم غریبانِ وفا تھے، سو وفادار رہے اُس کی وہ جانے ، اسے پاس وفا تھا کہ نہ تھا بہت خوب ! اچھا کہا ہے ۔ غزل کاروایتی مضمون اور شعریت و تغزل اس پر مستزاد! ( اس کو وہ جانے غالباً ٹائپو...
  7. ظہیراحمدظہیر

    ظہیراحمد ظہیرکی شاعری

    ارے واہ! یہ دھاگا آپ کہاں سے نکال لائیں ، سیما آپا! :) بہت بہت شکریہ، بہت نوازش! اللہ کریم آپ کو سلامت رکھے، آپا! آپ کو اشعار پسند آئے تو خوشی ہوئی ۔ یہ دھاگا میں نے 2015 میں محفل میں شمولیت کے کچھ دنوں بعد اس ارادے سے شروع کیا تھا کہ اپنا تمام کلام ایک جگہ ایک لڑی میں جمع کردوں ۔...
  8. ظہیراحمدظہیر

    ایک چہرہ

    محترمی و مکرمی سرور صاحب! میں نے تو اپنی دانست میں تبصرہ و تنقید ہی کی تھی ۔ نظم پڑھ کر جو کچھ میرے ناقص فہم میں آیا وہ بیان کردیا تھا ۔ "یہ نظم اپنی تفسیر آپ ہے " سے مراد مزید کچھ لکھنے سے جان چھڑانا قطعی مقصد نہیں تھا بلکہ حقیقت یہ ہے کہ اس نظم پر اس سے بہتر تبصرہ میرے لیے ممکن نہیں...
  9. ظہیراحمدظہیر

    داغ کی زمین میں ایک غزل

    واہ! بہت خوب! اچھے اشعار ہیں قادری صاحب! بہت داد آپ کے لیے! امید ہے کہ آپ گاہے بگاہے اپنے کلام سے نوازتے رہیں گے ۔
  10. ظہیراحمدظہیر

    نظم: وجہِ تخلیق

    بہت خوب! اچھی نظم ہے ، عرفان بھائی ! اس نظم پر مفید اور مثبت گفتگو بھی پسند آئی ۔ لفظ بھی کے بارے میں آپ کی توضیح اپنی جگہ درست لیکن مصرع میں اس لفظ کی نشست ٹھیک نہیں ہے اور معنی مسخ کرنے کا باعث بن رہی ہے۔ اگر آپ پیرایہ بدل کر بیان کریں تو شایدبہتر طور پر ابلاغ ہوجائے۔
  11. ظہیراحمدظہیر

    جس کا خیال دل میں ہلچل مچا رہا ہے

    جناب قبلہ قادری صاحب! مزاج بخیر۔ آپ کو بزمِ سخن میں سرگرم دیکھ کر انتہائی مسرت ہوئی ۔ امید ہے کہ آپ تادیر رونقِ محفل رہیں گے اور آپ سے گفت و شنید ہوتی رہے گی ۔ ایک دوست نے میری توجہ آپ کے ان مراسلات اور قافیے کے بارے میں اٹھائے گئے سوال کی جانب مبذول کروائی ہے ۔چونکہ آپ کی یہ گفتگو...
  12. ظہیراحمدظہیر

    روزمرہ کی باتیں اور کیفیات

    انا للہ و انا الیہ راجعون! اللہ کریم نے بہت کرم کیا کہ کوئی بڑا حادثہ نہیں ہوا ۔ا لحمدللہ ۔ خواہرم ، ڈاکٹر کو ضرور دکھائیں اور ایکسرے وغیرہ کی ضرورت ہو تو بالکل کروائیں ۔ اللہ کریم آپ کو شفائے کاملہ عاجلہ عطا فرمائے ۔ ان شاء اللہ آپ بہت جلد ٹھیک ہوجائیں گی ۔
  13. ظہیراحمدظہیر

    کم تیل میں پکانے سے کیا ہوتا ہے ؟

    کم تیل میں پکانے سے کیا ہوتا ہے؟ اس سوال کا جواب شاید طبیعات کی کلاس میں ہونے والے اس مکالمے میں موجود ہے۔ استاد: احمد ، یہ بتاؤ کہ اگر پانی کو ٹھنڈا کیا جائے تو کیا ہوگا؟ احمد: سر ، پانی ٹھنڈا ہوجائے گا استاد: میرا مطلب ہے کہ اگر پانی کو بہت ٹھنڈا کیا جائے تو کیا ہوگا؟ احمد: جناب ، پانی...
  14. ظہیراحمدظہیر

    ک سے اوریگن

    پہلے سوال کا جواب تو میں دے سکتا ہوں اور کہوں گا کہ ہاں ، بسم اللہ کیجیے ۔ دوسرے سوال کا جواب البتہ آپ خود ہی دے سکتے ہیں ۔ :)
  15. ظہیراحمدظہیر

    فوٹوشاپ ٹیوٹوریلز از عاطف سعد

    عاطف سعد ، بہت خوب! آخری والی دو ویڈیوز بہت کام کی لگ رہی ہیں ۔ انہیں مارک کرلیا ہے تاکہ بوقتِ ضرورت ان سے استفادہ کیا جاسکے۔ ان ٹیوٹوریلز کے لیے بہت شکریہ!
  16. ظہیراحمدظہیر

    ایک چہرہ

    مکرمی سرور بھائی ، نظم کئی دن پہلے پڑھ لی تھی لیکن مصروفیات محفل میں حاضری سے مانع رہیں ۔ آج دوبارہ یہ نظم پڑھی اور لطفِ مکرر کا باعث ہوئی ۔ بہت خوب ! ٰ کیا اچھی نظم ہے ۔ علامت اور استعارے کا سہارا لے کر ابنِ آدم کے مختلف روپ اور اس جہانِ رنگ و بو میں رودادِ ِ ہستی کے مختلف پہلوؤں کی...
  17. ظہیراحمدظہیر

    ہزاروں غم یہاں اپنی مرادیں پانے آتے ہیں یہ دل درگاہِ الفت ہے یہاں نذرانے آتے ہیں

    ہزاروں غم یہاں اپنی مرادیں پانے آتے ہیں یہ دل درگاہِ الفت ہے یہاں نذرانے آتے ہیں
  18. ظہیراحمدظہیر

    آج کل آپ لوگوں سے سے اتنا دور دور پھرر ہے ہیں کہ کسی کا ہاتھ لگانا ممکن ہی نہیں ہے ۔ اگر کوئی"...

    آج کل آپ لوگوں سے سے اتنا دور دور پھرر ہے ہیں کہ کسی کا ہاتھ لگانا ممکن ہی نہیں ہے ۔ اگر کوئی" دست درازی" پر اتر آئے تو اور بات ہے۔
  19. ظہیراحمدظہیر

    واہ! بہت خوب راحل بھائی ، کچھ یاد سا پڑتا ہے کہ آپ شاید ان کے مجموعے پر کام کررہے تھے۔ یا...

    واہ! بہت خوب راحل بھائی ، کچھ یاد سا پڑتا ہے کہ آپ شاید ان کے مجموعے پر کام کررہے تھے۔ یا میں کچھ خلط ملط کررہا ہوں؟
  20. ظہیراحمدظہیر

    اللہ کریم انہیں شفائے کاملہ عاجلہ عطا فرمائیں اور اہلِ خانہ کے لیے آسانیاں پیدا فرمائیں ۔ آمین

    اللہ کریم انہیں شفائے کاملہ عاجلہ عطا فرمائیں اور اہلِ خانہ کے لیے آسانیاں پیدا فرمائیں ۔ آمین
Top