نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    رکھیو غالب مجھے اس تلخ نوائی میں معاف

    عبید بھائی ، بات آپ کی ٹھیک ہے لیکن "گویا" کے ذو معنی لفظ نے اس شعر میں ایک لطیف پہلو بھی پیدا کردیا ہے ۔ اس بات کو اگر قبلہ نین صاحب بیان کرتے تو یوں کہتے کہ شاعر کھسک گیا ہے ، اکیلے میں اسے آوازیں سنائی دیتی ہیں ۔ :)
  2. ظہیراحمدظہیر

    تاریک دیاروں میں اُجالے کا پتہ ہیں

    آداب ، بہت نوازش! ممنونِ کرم ہوں ۔ محترم سرور بھائی ، مجھے خوشی ہوئی کہ آپ کو یہ شعر پسند آیا ۔ آپ کی تحسین سند ہے ۔ اللہ کریم آپ کو سلامت رکھے۔
  3. ظہیراحمدظہیر

    غزل ۔۔۔ اُٹھا رکھوں سبھی کارِ جہاں، کتاب پڑھوں ۔۔۔ محمد احمدؔ

    آپ فوراً سے پیشتر ایک عدد تحریر اس بارے میں لکھ ڈالیں کہ نیرنگِ خیال کی نوکِ قلم آج کل زنگ آلود کیوں ہورہی ہے ۔ آپ وجوہات بیان کریں ، حل کوئی نہ کوئی سوچ لیا جائے گا۔
  4. ظہیراحمدظہیر

    تاریک دیاروں میں اُجالے کا پتہ ہیں

    محترمی و مکرمی سرور صاحب: وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ میں تہِ دل سے ممنون و مشکور ہوں کہ آپ نے دس سال پرانی اس غزل پر توجہ فرمائی اور دقتِ نظر سے کام لیتے ہوئے اس پر مفصل تبصرہ فرمایا۔ میرا ایمان ہے کہ مثبت اور تعمیری تنقید کسی بھی فن اور ہنر کے لیے روشنی کا کام دیتی ہے۔ بالخصوص شاعری کے...
  5. ظہیراحمدظہیر

    یہ ایسے ہی ہے کہ کوئی شخص ابتدائے زندگی میں عیش و آرام سے پرہیز کرتے ہوئے خوب محنت مشقت کرتا ہے...

    یہ ایسے ہی ہے کہ کوئی شخص ابتدائے زندگی میں عیش و آرام سے پرہیز کرتے ہوئے خوب محنت مشقت کرتا ہے تاکہ کامیاب آدمی بن سکے ، خوب دولت کماسکے اور پھر آخر میں عیش و آرام کی زندگی گزارے۔ :D
  6. ظہیراحمدظہیر

    یہ شعر ساغرؔ صدیقی کا ہے اور یوں ہے: حوروں کی طلب اور مے و ساغر سے ہے نفرت زاہد ترے عرفان سے...

    یہ شعر ساغرؔ صدیقی کا ہے اور یوں ہے: حوروں کی طلب اور مے و ساغر سے ہے نفرت زاہد ترے عرفان سے کچھ بھول ہوئی ہے میرا خیال ہے کہ حور کی حسرت تو شاعر کے اپنے تصور میں ہے ۔ :D ویسےشاعر کی منطق غلط ہے ۔ زاہد کو تو جنت کی طلب ہے ۔ اور مے و ساغر سے پرہیز اسی جنت کے لیے ہے ۔ :)
  7. ظہیراحمدظہیر

    تاریک دیاروں میں اُجالے کا پتہ ہیں

    اہلِ اردو کی موجودہ صورتحال اور ان کی ترجیحات کو دیکھتے ہوئے میں سمجھتا ہوں کہ یہ امر تقریباً ناممکنات میں سے ہے کہ پاک و ہند میں کوئی ایسا مقتدر ادارہ قائم ہوجائے جو متنازع ادبی امور پر فیصلہ کن رائے دے سکے ۔ اول تو ایسے کسی ادارے کا قیام امرِ محال ہے ۔ لیکن بالفرضِ محال اگر ایسا...
  8. ظہیراحمدظہیر

    رکھیو غالب مجھے اس تلخ نوائی میں معاف

    ارقادری صاحب ، سب سے پہلے تو بزمِ سخن میں خوش آمدید! امید ہے کہ آپ تادیر رونق افروز رہیں گے ۔ شعر و ادب کے موضوعات پر گفتگو دراصل تبادلۂ خیالات کا نام ہے ۔ اپنے موقف کی وضاحت کرنا اور اس کی حمایت میں دلائل پیش کرنا ہر ایک کا حق ہے ۔ مخالف کے نقطۂ نظر کو تسلیم کرنا یا نہ کرنا ایک الگ بات ہے...
  9. ظہیراحمدظہیر

    رکھیو غالب مجھے اس تلخ نوائی میں معاف

    راحلؔ بھائی ، ارقادری صاحب کے سوالات کا جامع اور شافی جواب دینے کے لیے آپ کا بہت بہت شکریہ! اتنے سارے مختلف النوع سوالات جو ارقادری صاحب نے ایک ہی مراسلے میں اٹھائے ہیں ان پر وقتاً فوقتاً پچھلے چھ سات سالوں میں کئی دھاگوں میں ایک سے زیادہ مرتبہ بات ہوچکی ہے۔ میں تو سوچ رہا تھا کہ ارقادری...
  10. ظہیراحمدظہیر

    رکھیو غالب مجھے اس تلخ نوائی میں معاف

    نبیل بھائی ، میرا خیال ہے کہ ایسا نہیں ہے۔ غاؔلب نے اپنے کئی اشعار میں استاد ذوؔق پر چوٹیں کی ہیں لیکن یہ شعر ان میں سے نہیں ہے ۔ غالب نے اس شعر میں اپنی اردو شاعری کو جو بے رنگ کہا ہے وہ دراصل اپنے فارسی کلام پر اظہارِفخر کا ایک انداز ہے ۔ پورا شعر یوں ہے: فارسی بیں تا ببینی نقش ہائے رنگ رنگ...
  11. ظہیراحمدظہیر

    رکھیو غالب مجھے اس تلخ نوائی میں معاف

    سرور بھائی ، الحمدللہ اس محفل کا ماحول مجموعی طور پر بہت دوستانہ اور علم پرور ہے ۔ سو آپ بلا تردد جو چاہیں لکھیے ۔ اول تو آپ کے قلم سے کسی ناگوار بات کا صادر ہونا محال ہے دوسرے یہ کہ شعر و ادب کے دھاگوں میں آنے والے احباب بہت کشادہ دل اور علم دوست طبیعت کے مالک ہیں ۔ آپ کا مرتبہ سمجھتے ہیں...
  12. ظہیراحمدظہیر

    غزل ۔۔۔ اُٹھا رکھوں سبھی کارِ جہاں، کتاب پڑھوں ۔۔۔ محمد احمدؔ

    آپ پر بھلا اس مائیکرو بمباری کا کیا اثر ہوگا۔ لگ یہی رہا ہے کہ آپ کو کوچے سے باہر نکالنے کے لیے کان کے عین قریب کوئی بہت زوردار دھماکا کرنا پڑے گا ۔ بھائی صاب ، آپ آخر ہیں کہاں ۔یہ چپ کا روزہ کیوں رکھا ہوا ہے ۔ کچھ تو کہیے کہ لوگ کہتے ہیں ۔۔۔۔ ۔۔۔ (کیا کہتے ہیں وہ تو آپ کو معلوم ہی ہے اس...
  13. ظہیراحمدظہیر

    تاریک دیاروں میں اُجالے کا پتہ ہیں

    خواہرم ، آپ کی بات میں کسی شک کی کوئی گنجائش ہی نہیں۔ بے شک محترمی سروؔر عالم راز مجھ سمیت بے شمار لوگوں کے استاد رہے ہیں اور ان کی تحریروں سے اکتساب کا یہ فیض اب بھی جاری ہے۔ اللہ کریم ان کا فیض جاری و ساری رکھے۔ میں تو ہمیشہ ہی سب سے یہ کہتا آیا ہوں کہ اساتذہ تو محترم الف عین اور سروؔر عالم...
  14. ظہیراحمدظہیر

    تاریک دیاروں میں اُجالے کا پتہ ہیں

    مکرمی سروؔر صاحب! انتہائی مشکور و ممنون ہوں کہ آپ نے زیرِ بحث مسئلے پر یہ مختصر تحقیقی مضمون قلمبند کیا ۔ ردیف میں ملفوظی تغیر کے اس مسئلے پر اس دھاگے میں یہ گفتگو تقریباً چار سال پہلے ہوئی تھی۔ اُس وقت میں اس تغیر کی حمایت میں کچھ نظائر نہیں ڈھونڈ سکا تھا لیکن موقف میں نے بھی وہی اختیار کیا تھا...
  15. ظہیراحمدظہیر

    رکھیو غالب مجھے اس تلخ نوائی میں معاف

    ریحان بھائی ، میں انتہائی ادب کے ساتھ آپ سے اختلاف کروں گا ۔ میرے مطالعے کی حد تک کسی نے بھی کہیں یہ بات نہیں لکھی ہے کہ مومؔن کا محولہ بالا شعر غالبؔ کے پورے دیوان سے بہتر ہے۔ اردو شعر کا مذاق رکھنے والا کوئی بھی ذی شعور ایسا تبصرہ کر بھی کس طرح کر سکتا ہے۔ بات یہ ہے کہ غالؔب نے یہ شعر سن کر...
  16. ظہیراحمدظہیر

    فورم کو سمجھنے کی ایک اور کوشش

    متفق ۔ آگے آگے دیکھیےکھلتا ہے کیا :D
  17. ظہیراحمدظہیر

    رکھیو غالب مجھے اس تلخ نوائی میں معاف

    محمد ریحان قریشی ، آپ کا یہ مراسلہ باعثِ حیرت ہوا ۔ مومن خان مومنؔ نہ تو نواب تھے اور نہ ہی نوابزادے ۔ طبابت کرتے تھے اور حکیم مومنؔ کے نام سے بھی مشہور ہیں ۔ یہ غالب کے شہر دہلی ہی میں رہتے تھے اور ان کا گزر بسر بھی غالب کی طرح پنشن پر تھا ۔ یہ قطعی طور پر امیر کبیر نہیں تھے ۔غالبؔ کے خطوط...
Top