قبلہ قادری صاحب ، اختلافِ رائے آپ اور مجھ سمیت ہر شخص کا حق ہے اور اس کا احترام واجب ہے ۔ سو اس پر تو کوئی بحث نہیں ۔:)
البتہ علمی یا ادبی بحث کے طریق اور آداب میں یہ بات شامل ہے کہ اختلافِ رائے کے موقع پر اپنے موقف کے حق میں دلائل و نظائر دیے جاتے ہیں اور بحث کو ان کی روشنی میں سمیٹا جاتا ہے۔...