مابدولت برادرم فرقان احمد کو عرصۂ پنج سالہ کی تکمیل اور حصول منصب متذکرۂ بالا کے لیے مبارک باد پیش کرتے ہیں، اور ساتھ ہی اس دلچسپ لڑی کے باالواسطہ و بلاواسطہ اختراع کنندگان یعنی برادرم عدنان اور خواہرم ہادیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔
:congrats: فرقان بھائی اور:best...
مابدولت محترم جناب محمدخلیل الرحمن کو ایمروز دنیا میں قدم رنجہ فرمانے پر قلب صمیم کی عمیق گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کے لئے صحت و تندرستی و زند طویل اور جملہ معاملات و کاروبار ہائے روزگار میں کامیابی و کامرانی کے لئے دعاگو ہیں۔
:congrats: :congrats: :birthday:۔:):)
مابدولت آپ کو مبارک باد پیش کرتے ہیں برادرم محمد ا حمد ،اور بچی کی صحت و تندرستی کے لیے دعاگو ہیں۔
ننھی :princess: کو دنیا میں قدم رنجہ فرمانے پر :welcome:
اس بار مابدولت بنا کسی تشبیہی سہارے کے برادرعزیز تابش کومحض مبارک بادپیش کرنے میں ہی عافیت گردانتے ہیں ، کیونکہ جس سرعت و برق رفتاری سے ہزاروی منازل طے ہورہے ہیں ،اس کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے مابدولت کو گمان اغلب ہے کہ اس تیزی و تندی کے سامنے جملہ حیوانوں ، چرند وپرند کی چیں بول جائے گی۔(y)(y)...
مابدولت کی شروع کردہ ' املائی جہاد' میں مجاہدین کی نفری میں روز افزوں اضافے کے حوصلہ افزا رحجان کو ملاحظہ کرکے مابدولت یک گونہ ایک قلبی مسرت و طمانیت کے احساس جانفزا سے بہرہ مند ہوئے۔:):)
جس صنف سے حسن فطرت و کائنات قائم ہے ، اس سے محرومی کو ' روزعید ' اور ' شب برات ' سے تعبیر کرنے کے برادرم محمد تابش صدیقی کے رحجان سے مابدولت کو شدید تحفظات لاحق ہوگئے ہیں !:):)
بعد از خواندگئ بالا مراسلۂ فی البدیہہ ، المرسل برادرم محمد تابش صدیقی ،مابدولت کے فہم دور رس میں کسی شعر کے مصرع ثانیہ کی بازگشت گونجی کہ
' بدنام جو ہونگے تو کیا نام نہ ہوگا ' ۔:):)