مابدولت کا ایک بلند بانگ قہقہہ ۔۔۔ جس کی شدت سے حسب سابق مابدولت خود ہی لرزکررہ گئے۔
عزیز برادرم چوہدری صاحب حسب روایت اپنے دلچسپ اور مزاحیہ پیرائے میں بلاشبہ دور کی کوڑی لائے اور یہی چوہدری صاحب کی دلپذیر مراسلہ نگاری کا طرۂ امتیاز ہے جس نے مابدولت کو بھی انگشت بدنداں کرکے حالت لاجوابی سے دوچار...