مابدولت استاد محترم الف عین صاحب کو سالگرہ کی پرخلوص مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔
اور مابدولت ان کے لیےدرازی عمراور ہر شعبہ ہائے زندگی میں کامیابی و کامرانی کی دعا کرتے ہیں۔
:congrats: :birthday: :congrats:
اگرمابدولت اپنی فہم ناتواں سے اس دھاگے کا درست مفہوم قیاس کرچکے ہیں تو وہ فی الوقت عزیزبرادران عبدالقیوم چوہدری ، محمد@ یاز کو مس کررہے ہیں،اورچونکہ کوہ ندا مابدولت کی سبک خرام چال کی پہنچ سےازحد دور ہےجہاں سے مابدولت ان محترم رفیقان دیرینہ کوپکارنے کی سعئ امیدافزا کرتے ،چنانچہ' خط کو تارسمجھیں'...
بالا مراسلے کو ملاحظہ کرنے کے بعد ، پہلے ہی سے متبسم ، مابدولت خودکوایک درودیوارشکن قہقہہ بلندکرنے سے باوجودسعیء بسیارناروک سکے اورجس کی شدت ارتعاش سے حسب معمول درودیوار توکجا ،تاہم مابدولت کا قلب اختلاج زدہ خودہی لرزہ براندام ہوکررہ گیا۔:):)
مابدولت برادرعزیز محمدعدنان اکبری نقیبی کو قلب صمیم کی اتھاہ گہرائیوں سے ہدیۂ تبریک پیش کرتے ہیں ،اور ساتھ ہی مابدولت مختلف النوع لڑئیوں کی تخلیق کے فن میں کماحقہ مہارت رکھنے والی خواہرم ہادیہ کو اس دلچسپ لڑی کے اختراع پرخراج تحسین پیش کرنے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے۔:):)
مابدولت اردومحفل کے میرکارواں محترم برادرعزیز ابن سعید کو ایمروز دنیا میں قدم رنجہ فرمانے پرقلب اختلاج زدہ کی عمیق گہرائیوں سے دعائیں بھری مبارکباد پیش کرنے کو اپنے لئے باعث مسرت گردانتے ہیں۔:):)
مابدولت خواہرم ہادیہ کی خدمت میں ہدیۂ تشکربہمراہ انکساربے پایاں پیش کرنے کواپنے لئے باعث فخرومنزلت محسوس کرتے ہیں کہ انہوں نے بروقت مابدولت کے ایک سہو کی نشاندہی کردی جبکہ ہنوزگنجائش تدوین دستیاب تھی، اور مابدولت نے بھی لمحاتی تاخیرکیے بنا مذکورہ غلطی کا قلع قمع کرنے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں...
درجۂ غائت کو پہنچی اس مشاقیء فن کے مظاہرے نے مابدولت کوبہت متاثر کیا اوران دیدہ زیب شاہکاروں کو ملاحظہ کرکے مابدولت کماحقہ محظوظ ہوئے۔مابدولت اپنے برادرجوانسال ظہیراحمدظہیر کوقلب صمیم کے نہاں خانوں سے خراج تحسین پیش کرنے کی خواہش بسیارکے باجودقرارواقعی الفاظ کے انتخاب وادائیگی سے اپنے تئیں تہی...
مابدولت اپنی عزیزبہن ہادیہ کواسقدرخوبصورت موضوع پریہ دلچسپ لڑی تشکیل دینےپرقلب اختلاج زدہ کی کپکپاتی گہرائیوں سے مبارکبادپیش کرنے کواپنے تئیں باعث مسرت وصدافتخارگردانتے ہیں۔مزیدبراں مابدولت اپنے آپ کو ایک دیدہ زیب ،مجلد لغت کے روپ میں ملاحظہ کرکے کماحقہ لطف اندوزہوئے ،اور مابدولت اپنی لائق صد...
فرزندِ ارجمند کی پیدائش پر مابدولت برادر عزیز ڈاکٹر عامر شہزاد کو قلب صمیم کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں ، اور مابدولت بحضور خدائے بزرگ و برترنومولود کے لئے دعائے صحت و تندرستی کرتے ہیں۔:):)
ہاہاہاہا۔۔۔۔۔۔
اپنی بہن ہادیہ کے مراسلہ جات کو پڑھ کرمابدولت کو غصہ نہیں آتا، بلکہ بے پایاں خوشی حاصل ہوتی ہے ،تاہم مابدولت کو اس بات کا قلق ضرور ہے کہ خواہرم ہادیہ کو الفاظ کے معنی ڈھونڈنے کے کاردقت طلب وصبرآزماسے نبردآزماہوناپڑتا ہے !:):)
مابدولت کو صاحب مکالمہ کے ایک ملکی مسئلے پر برسبیل تذکرہ ذکر چھیڑ دینے کی پاداش میں یوں مالی طور پر زیر عتاب آنے کا ماجرۂ دلسوز ملاحظہ کرکے قلب اختلاج زدہ سے صدمۂ جانکاہ پہنچا اور مابدلت صاحب مکالمہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں!:)
:)