منور آج پھر سر پکڑے پریشان سا بیٹھا تھا مگر ”کیا ہوا منو! فکر نہ کر....“ کہہ کر تسلی دینے والی ماں چلی گئی تھی۔ وہ اوسط ذہانت رکھنے والا عام سا انسان تھا۔ شروع ہی سے اپنے ہر ٹیسٹ اور پیپر کے دنوں میں وہ یونہی پریشان سا ہوکر بیٹھ جاتا تھا۔ کتابیں ارد گرد پھیلائے، گیس پیپر ہاتھ میں پکڑے پریشان حال...