نتائج تلاش

  1. محمد خرم یاسین

    مدد درکار ہے

    السلام علیکم! احبابِ گرامی میں اپنے کمرے کی دیواروں کو فلیکس پر بنے خوبصورت ڈیزائنوں سے سجانا چاہتا ہوں اور اتفاق سے تھوڑا بہت اڈوب فوٹو شاپ اور کورل ڈرا بھی جانتا ہوں۔ مجھے قابلِ تدوین (ایڈٹ ایبل) ویکٹرز میں ہر طرح ایسے ڈئزائن درکار ہیں جو دیوار پر دیدہ زیب ہوں۔ احباب جو اس حوالے سے جانتے ہیں وہ...
  2. محمد خرم یاسین

    ہماری ایک بہت پرانی غزل !

    حسیں یہ زندگانی ہو رہی ہے وہ اب میری کہانی ہو رہی ہے شعورِ گفتگو جن کو نہیں ہے انہیں کی راجدھانی ہورہی ہے ہے سر پہ بوجھ میرے پورے گھر کا فنا میری جوانی ہو رہی ہے چھپا رکھا ہے اپنا عشق ہم نے یہ کیسی رازدانی ہو رہی ہے چراغِ سحری ہوتا جا رہا ہوں کہ لو بھی آنی جانی ہو رہی ہے خرم!
  3. محمد خرم یاسین

    گم شدہ زندگی !

    چلنے سے پہلے۔۔۔رینگتے تھے اور اس سے پہلے ہاتھ پاوں مارتے تھے اور بولنے سے پہلے الفاظ ٹوٹ پھوٹ جاتے تے اور اس سے پہلےمحض چلاّتے تھے بنا بات بھی ہنستے تھے یاپھر روتے رہتے تھے کھانے سے پہلے پیتے تھے اور گہری سانسوں سے پہلے یہ مختصر تھیں اور تیز تیز بس کم کم ہی جاگتے تھے اور زیادہ زیادہ سوتے تھے...
  4. محمد خرم یاسین

    نا بینا بچہ !

    ماں بلب روشن کر دو میں کچھ دیکھ نہیں پاتا ایک اور بلب روشن کردو شاید کہ کچھ دیکھ پا ؤں ماں! کیا واقعی صبح ہوتی ہے ؟ اورگلاب سرخ رنگ ہوتے ہیں ؟ اورتتلی کو جب چھوتا ہوں تو اس کے پروں کا رنگ۔۔۔کیوں میرے ہاتھ نہیں آتا؟ اور دھوپ کا رنگ پیلا ہے نا ں؟ یہ پیلا کیسا ہوتا ہے ؟ اور جو پیار کے رنگ میں...
  5. محمد خرم یاسین

    کیوں لوٹ آئے ہو؟

    ایک پرانی کاوش اچانک ہاتھ لگی، من وعن احباب کی نذر کر رہا ہوں جن لمحوں میں۔۔۔۔میں ریت کی مانند دشتِ تنہائی میں بکھرا پڑا تھا دکھ کے تھپیڑے میری خاک اڑاتے تھے اور غم کے گدھ مجھے نوچ نوچ کھاتے تھے تم کہاں تھے ؟ اورہجرکے ان عذاب لمحوں میں جب مجھے سر تا پا دردکی زنجیروں سے جکڑدیا گیا تھا...
  6. محمد خرم یاسین

    غمِ روزگار

    پہلے پہل ۔۔۔دسمبر! ہجر ساعتوں کو دہراتا تھا تو ہوش سے بیگانہ ہوئے وصل ساعتوں کا ہر لمحہ ایک خلش بن جاتا تھا ٹھٹھرتے لمحے رگِ جاں کو بے کیفی سے ہمکنار کرتے تھے ایک امیدِ غلط کو دہرا کر مسمار کرتے تھے من ۔۔۔ہمیں سے روٹھ جاتا تھا کچھ اندر ٹوٹ جاتا تھا دسمبر!اب بھی آتا ہے پر فرصت کہاں مجھ کو کہ...
  7. محمد خرم یاسین

    احوال ایک جائے مطالعہ کا.....!

    احوال ایک جائے مطالعہ کا.....! صاحبو! یہ دنیائے رنگ و بو اب مائل بے رنگی وبدبو ہوتی جا رہی ہے۔ ہمارا یہ مشاہدہ ہماری عمر کی بڑھوتری یا شادی شدہ زندگی کی سختیوں ، تلخیوں سے مشروط نہیں، نا ہی ہم اس مشاہدے سے دل کے پھپھولے پھوڑنا چاہتے ہیں؛ ہم تو ذکر کر رہے ہیں کچھ مبنی بر حقائق واقعات کا جو آئے...
  8. محمد خرم یاسین

    خوش فہمی

    تم..... میری اداسی کا واحد سبب نہیں میں... اور بھی کچھ لوگوں کو مس کرتا ہوں! ٭٭٭ خرم
  9. محمد خرم یاسین

    کہانی باقی ہے۔۔۔!

    کہانی باقی ہے۔۔۔! آج پھر ایک ہاتھ کی رگ کٹ گئی ! جنازہ پڑھنے نہ پڑھنے کی بحث جاری ہے۔۔۔۔۔ زندگی ختم ہوچکی ! اور کہانی۔۔۔ باقی ہے ! خرم
  10. محمد خرم یاسین

    اک چڑیا۔۔۔۔!

    اک چڑیا چن چن تنکے لائی محنت کی، نیند اڑائی تنکا تنکا گھر بنایا خون سے سینچا، خوابوں سے سجایا بچے پالے، دکھ سنبھالے کیا جانیں یہ دنیا والے پھر کچھ اور چڑیاں آئیں سازش، سیاست ساتھ میں لائیں آشیانہ تباہ کر ڈالا رشتوں کو فنا کر ڈالا پھراڑ گئیں وہ درر گگن میں چڑیا لپٹی ہے بے گور کفن میں! خرم
  11. محمد خرم یاسین

    معصوم خواہشات !

    ہاں میں چھوٹا آدمی ہوں۔۔۔ قائد نہ اقبال ہوں میں! اور سیاست میرا مسئلہ بھی نہیں کہ ان گنت مسئلے مجھے ارد گرد سے جکڑے ہوئے ہیں کہ اس بڑے گھر میں میرا چھوٹاگھر زیادہ توجہ طلب ہے اور اس گھر کو بچانے کو محوِ دعا ہوں کہ بس اس قابل ہو جاوں گھر کی جنت کو یو پی ایس سے روشن کر پاوں اپنے بچوں کے لیےایک...
  12. محمد خرم یاسین

    بلینک ورس۔۔۔۔۔۔۔دنیا !

    سفید پوش۔۔۔لنڈا بازار میں نئے بسترتلاش کر رہے ہیں کچھ مستی میں سر شار نوجوان سستی کولا پکڑے، بد معاشوں کی ایکٹنگ کر رہے ہیں بوڑھے لوگوں کے درمیان پارس سے سونا بنانے پر بحث چل رہی ہے جبکہ کچھ سر کاری باو کاندھے پہ زندگی اوڑھے الٹا سیدھا چل رہے ہیں گاہک پٹانے کوسڑک کنارے کھڑی لڑکی نچلا ہونٹ دانتوں...
  13. محمد خرم یاسین

    نئی زندگی۔۔۔۔۔!

    جب صبح کی پہلی کرن سمند ر کا بوسہ لیتی ہے اور صحرا کے ذروں کی آنکھیں روشنی سے بھر جاتی ہیں جب تارے رینگتے ہوئے آسمان کی سیڑھی چڑھنے لگتے ہیں اور جب ہواپھول کا بوسہ لے کر صبا بنتی ہے اور جب ندی کا پانی پتھروں سے گدی گدی کرتاان کی کاٹ سے اٹھکھیلیاں کرتا ،بل کھاتا ہے اور جب ننھے بچے لڑکھڑاتے قدموں...
  14. محمد خرم یاسین

    سانحہ۔۔۔۔!

    فٹبال کے پیچھے بچہ دوڑا اور سٹرک پر تیز تیز دوڑتا گیا برق رفتارکار کےبریک چر چرائے اور صرف فٹبال آگے نکل گیا! خرم
  15. محمد خرم یاسین

    احمد ندیم قاسمی کی شاعری کتب اور ان کی شاعری پر تبصرہ، تحقیق یا تنقید کی کتب درکار ہیں

    السلام علیکم ! احبابِ ذی وقار! مجھے احمد ندیم قاسمی کی شاعری کتب، افسانے اور ان کی شاعری پر تبصرہ، تحقیق یا تنقید کی کتب درکار ہیں۔ اگر کسی بھی صاحب یا صاحبہ کو آن لائن ڈاون لوڈ کا لنک معلوم ہے تو براہِ کرم عنایت فرمائے۔ الف عین راشد اشرف
  16. محمد خرم یاسین

    توکہاں ہے ماں ۔۔۔؟

    ماں تو کہاں ہے ؟ دیکھ گھر سونا پڑا ہے چارپائی پر کوئی نہیں ہے تیری لاٹھی پر کانپتے ہاتھ کا لمس بھی باقی نہیں ہے اور میں اب راہ داری میں رکا یہ سوچتا رہتاہوں کہ کس کی دھیمی چال کو راستہ دوں کس کی آغوشِ سکوں میں پنا ہ ڈھونڈوں ؟ کسے ستاوں؟ کسے مناوں؟ کہاں ہے توکہ تیرے ہاتھ کی روٹی کا ذائقہ چکھنا ہے...
  17. محمد خرم یاسین

    معصوم خواہشیں :)

    ہاں میں چھوٹا آدمی ہوں۔۔۔ نہ قائد نہ اقبال۔۔۔! اور سیاست میرا مسئلہ بھی نہیں۔۔۔ کہ اس بڑے گھر میں میرا چھوٹاگھر زیادہ توجہ طلب ہے اور یہ دعا ہے کہ بس اس قابل ہو جاوں گھر کی جنت کو یو پی ایس سے روشن کر پاوں اپنے بچوں کے لیےایک مکان بناوں ان کو کسی اچھے سکول میں پڑھاوں اور ان کے کھانے کے لیے کبھی...
  18. محمد خرم یاسین

    "کئی چاند تھے سر آسمان" پی ڈی ایف میں درکار ہے

    السلام علیکم! "کئی چاند تھے سر آسمان" پی ڈی ایف میں درکار ہے۔ اگر کسی صاحب صاحبہ کو لنک معلوم ہو تو شئیر کرنے کی درخواست ہے۔ شکریہ
  19. محمد خرم یاسین

    "کوئی تو آئے نئی رتوں کا پیغام لے کر"

    یہ کل کی بات ہے جب کلاس سیشن میں اچانک استادِ محترم نے فرمائش کر دی کہ اس مصرعے پراصنافِ ادب میں سے کچھ نہ کچھ کہا جائے "کوئی تو آئے نئی رتوں کا پیغام لے کر" حسبِ معمول فی البدیع نثم ہمارے حصے میں آئی۔ ہم نے قلم سنبھالا، عینک کے شیشے صاف کیے اور بیٹھ گئے کمر کس کے۔ اب لکھنا شروع کیا تو کلام یہ...
  20. محمد خرم یاسین

    ہماری ایک اور غزل۔۔۔ یہ بھی شاید تک بندی ہی ہے :)

    دنیا میں روشنی پھیلی ہے پر آنکھ تمھاری میلی ہے کچھ روز میں کالونی ہوگی اس وقت جہاں پر پیلی ہے بالائی دودھ اور مکھن کب اب برگر سینڈوچ جیلی ہے ایڈورڈ سے پیار ہے تم کو بھی میرے بھی خیال میں ہیلی ہے ہائے اردو ہائے اردو ہیڈ، فٹ، ہارٹ اور بیلی ہے محمد خرم یاسین
Top