اورنگ زیب عالمگیر نے راجپوت سرداروں کے ایک جیش کو ایک دور دراز مہم پر بھیجا تھا۔ جُگ بیت گئے۔ چاندنی راتیں آئیں اور اپنی چاندی لُٹا کے گزر گئیں۔ کتنے ہی ساون آئے اور نین کٹوروں کو چھلکا کر چلے گئے۔ پر وہ نہ لَوٹے ۔ نہ نیند نیناں نہ انگ چینا، نہ آپ آویں، نہ بھجیں پتیاں۔
آخر برہ کی ماری ٹھکرانیوں...