Page 46
وہ ازار بند خاص لاہور کا بنا ہوا نہایت عمدہ تھا۔ چوڑا چکلا, کلابتوں کی لچھے دار ہڑیں۔
محمد عاقل نے کہا "دو روپے سے کسی طرح کم نہیں۔"
مزاج دار: "چار آنے کو لیا ہے۔"
محمد عاقل : "سچ کہو۔"
مزاج دار: "تمہارے سر کی قسم، چار ہی آنے کو لیا ہے۔"
محمد عاقل : "بہت سستا ہے۔ کہاں سے مل گیا؟"...