186
شیخ زادوں نے اختیار کر لیا۔ غلام رسول خان کا بٹیا گوری پٹے باز لکھنؤ میں اِس فن کا سب سے بڑا باکمال مانا جاتا تھا جس کے صد ہا واقعات عوام میں مشہور تھے مگر افسوس اب یہ افسانے بھی موجودہ نسل کو بھولتے جاتے ہیں۔
میر رستم علی کے سیفے میں دونوں طرف باڑھ ہوتی اور اُسے ہلاتے ہوئے سیکڑوں حریفوں...