بہت اچھا لکھا۔۔۔ اب یہی دیکھیے۔۔۔۔
جو ہم نہ ہوں تو زمانے کی سانس رک جائے
قتیل وقت کے سینے میں ہم دھڑکتے ہیں
بلہے شاہ اساں مرنا ناہیں۔۔۔ گور پیا کوئی ہور۔۔۔
جوابی کارروائی کا حق یقینا آپ محفوظ رکھتے ہیں۔ لیکن ایسے جاسمن صاحبہ کو مت اکسائیے۔۔۔ و ہ اپنی آئی پر آ گئیں تو آپ یہ کہتے پھریں گے کہ
لکھیے اسے شرح میں کہ شعر اٹھ نہیں سکتا(لکھیے اسے خط میں کہ ستم اٹھ نہیں سکتا)
پر ضعف سے ہاتھوں میں قلم اٹھ نہیں سکتا
(ذوق)
باقی اگر مجھے دھمکا رہے ہیں۔۔۔ تو میں...
دلداری واعظ کو اک ہمیں ہیں ورنہ
اب شہر میں ہر رند خرابات ولی ہے
(یعنی اب اپنے تئیں محفل پر ہر دو مراسلے کرنے والا خود کو چوکس سمجھتا ہے)
جاسمن صاحبہ۔۔۔۔ ایسے ہی شرح کو دھار لگا کر رکھیں۔۔۔۔ زبردست۔۔۔۔ کوئی شاعر بچ کر نہ نکلنے پائے۔
ہوہوہوہوہو۔۔۔۔ مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے۔۔۔ ۔ بہت اچھا کیا جاسمن صاحبہ۔۔۔ اور احمد بھائی کی غزل کو بھی معافی نہیں دیں۔۔۔ وقت کم اور شاعری زیادہ۔۔۔۔ زیادہ سے زیادہ شرح کریں۔۔۔ تاکہ کل کلاں ریڈ اونلی موڈ میں نئے طلبا ء آ کر اپنی علم کی پیاس بجھا سکیں۔۔۔۔ زبردست۔۔۔۔۔