بسمہ اللہ الرحمٰن الرحیم
سب سے پہلے تو میں بہت شکر گزار ہوں جاسمن بہن کا اور باقی انٹرویو ٹیم کا کہ اُنہوں نے اس خاکسار کے لئے اپنا قیمتی وقت صرف کیا۔ اردو محفل، دوستوں کی محفل ہے اور جو دوستانہ ماحول یہاں میسر ہے، شاذ ہی کسی اور پلیٹ فارم پر مل سکے۔ سو میں اس انٹرویو کو بھی آپس میں بات چیت اور...