والدین یہ مضمون تمام عمر کے بچوں کو پڑھ کر سُنا سکتے ہیں
اخلاقی محبت
سیدتفسیراحمد
شام سہانی تھی۔ اماں جان اور سعدیہ دونوں سوئمنگ پُول کے قریب آرام دہ کرسیوں پر لیٹی ہوئی تھیں۔ میں بھی ایک کرسی پر بیٹھاہوا تھا۔اباجان حسب معمول کتب خانہ میں تھے۔ تمام رشتے داراور احباب جاچکے تھے۔...