رسُولِ پاک صلیٰ اللہ علیہ وسلم

تفسیر

محفلین

رسُولِ پاک صلیٰ اللہ علیہ وسلم

اَللہ نے دُنیا بنائی۔ دُنیا میں بہت سی چیزیں ہیں۔ یہ سب چیزیں اِنسان کی بھلائی کے لئے ہیں۔ ان سے اِنسان فائدہ اُٹھاتا ہے۔ ان پر اِنسان کی حُکومت ہے۔ اگر وہ سیدھے اور سچّے راستے پر چلے تو یہ سب نعمتں اُسی کی ہیں۔ اِنسان کو سیدھے اور سچّے پر چلانے کے لئے اَللہ نے بہت سے نبی دُنیا میں بھیجے۔ سب سے پہلے نبی حضرت آدم علیہ السلام تھے۔ سب سے آخری نبی حضرت محمد مُصطفےٰ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔ یہی ہمارے پیارے بنی ہیں۔

جب ہمارے نبی دُنیا میں آئے تو اِنسان اَللہ کے راستہ سے بھٹک چکے تھے۔ وہ نبیوں کی بتائی ہوئی باتوں کو بھول گئے تھے۔ انھوں نے اپنے الگ الگ گروہ بنالیے تھے۔ وہ آپس میں لڑتے تھے اور بھی بہت سی بُری باتیں کرتے تھے۔ ہمارے نبی نے اُن کو اَللہ کا راستہ بتادیا۔ بُت پرستی کا خاتمہ کردیا۔ اور الگ الگ گروہوں کو ایک کردیا۔ ایک مُسلمان کو دوسرے مُسلمان کا بھائی بنادیا۔

آپ نے کمزوروں کی مدد کرنا سکھایا۔ آپ نے ظالموں کا مقابلہ کرنے کا حکم دیا۔ آپ کی اَچھّی اَچھّی باتوں کی وجہ سے بہت سے لوگ آپ کے ساتھ ہوگئے یہ سب لوگ مُسلمان کہلائے۔ ان میں اتنا اِتّحاد اور اتّفاق تھا کہ وہ ایک بڑی طاقت بن گئے۔ انھوں نے آدھی سے زیادہ دُنیا پر حکومت کی۔ یہ سب ہمارے نبی کی تعلیم کی وجہ سے ہوا۔ آپ کی تعلیم اتنی اَچھی ہے کہ آج بھی آپ کے مانتے والے دُنیا کے ہر حصے میں موجود ہیں۔

مُسلمان اللہ کو ایک مانتے ہیں۔ حضرت محمد مُصطفےٰ صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ کا آخری نبی اور قرآن شریف کو اَللہ کا کلام مانتے ہیں۔ ہمارے نبی نے قرآن شریف ہم تک پہنچایا۔ اللہ کی اس کتاب میں پاک صاف اور کامیاب زندگی گزارنے کا سبق دیا گیا ہے ہمارے نبی کا احسان ہے کہ آپ نے ہمیں سیدھا، سچّا اور اللہ کا راستہ بتایا۔ ہمیں اپنے نبی سے بہت پیار ہے۔ ہم دُنیا کے سب مُسلمانوں کو اپنا بھائی سمجھتے ہیں۔
 

نوید

محفلین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
امید ہے کہ سب ساتھی خیریت سے ہونگے

ماشاء‌اللہ بہت خوب
 
Top