نتائج تلاش

  1. با ادب

    یمین و یسار

    یمین و یسار دنیا کی حقیقت جوں جوں آشکار ہوتی جاتی توں توں دنیا کی وقعت انسان کی نظروں میں کم ہوتی جاتی ہے ... کبھی کبھی بیٹھے بٹھائے چلتے پھرتے اچانک اداسی آپکو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے ... عجیب ڈپریشن طاری ہو جاتا ہے .. ہم زندگی میں کسی مقصد کسی خوہش کے حصول کے لیے جیتے ہیں اور اس میں اپنی...
  2. با ادب

    تو.کی جانے پھولیے مجھے

    تو کی جانے پھولیے مجے کہتے ہیں پاکستان میں تفرقے بازی بہت ہے لیکن اسکا کیا کیجیے کہ ہمارے اندر پاکستان کے تمام صوبوں کی محبت پنپتی تھی میں چونکہ ایک پختون گھرانے میں پیدا ہوئی اگر آپ نے بنی اسرائیل کی تاریخ پڑھی ہو تو انھیں سب سے زیادہ جس بات پہ ناز اور فخر تھا وہ انکا اعلی نسل سے ہونا تھا ۔...
  3. با ادب

    گواچیاں گاواں

    گواچیاں گاواں خاتون کی پیدائش سے بے چاری معصوم کے ذہن میں ایک خیال پختہ کر دیا جاتا ہے .. پرائے گھر جانا ہے .. مجھے آج تک سمجھ نہیں آئی اسے پرائے گھر کیوں بھیجا جاتا ہے؟ ؟ اپنے گھر کیوں نہیں بھیجا جاتا؟ ؟ وہ اللہ کی بندی بھی کیل کانٹوں سے لیس ہونے کی تیاری کرتی ہے آخر کو پرائے گھر جو جانا...
  4. با ادب

    بول زباں اب تک تیری ہے

    بول زباں اب تک تیری ہے کسی نے ہم سے پوچھا .. کیا آپکے میاں کم گو ہیں؟ ؟ ہم سوچ میں پڑ گئے کہ کن الفاظ میں انکی گونگی بدمعاشی کو بیان کیا جائے ... جی کم گو تو ہر گز نہیں ہیں بس گونگے ہیں .. صاحبو آپ نے تمام عمر مرد حضرات کی مظلومیت و معصومیت کے قصے سنے ہونگے لیکن یقین جانیے ایک معصومیت وہ...
  5. با ادب

    لینی دا لیمپ پوسٹ

    لینی دا لیمپ پوسٹ بعض اسباق پڑھتے ہوئے آپ ان ہی کے زمانے میں کھو جاتے ہیں اور کبھی ایسا ہوتا ہے کہ وہ تمام کہانیاں آپکی زندگی کا حصہ بن جاتی ہیں. آپ چلتے پھرتے اٹھتے بیٹھتے سوتے جاگتے ان ہی کہانیوں میں جی رہے ہوتے ہیں. ان ہی کہانیوں کو جی رہے ہوتے ہیں ... لینی ایک لیمپ پوسٹ تھا جس کی روشنی...
  6. با ادب

    بلا عنوان

    خطہ زمین پہ بسنے والے انسانوں نے انسانوں کو مختلف زمروں میں تقسیم کر رکھا ہے ... نہایت عجیب بات یہ ہے کہ انسان کی پرکھ یا اسکے شرف کے لئیے جو لوازم ضروری ہونے چاہیے تھے ان سے قطعی طور پہ صرف نظر کیا جاتا ہے ... انسان کے شرف کے لیے اسکی دینداری اسکے اخلاق کی نہایت اہمیت ہے. لیکن فی زمانہ یہ...
  7. با ادب

    داستان گو

    داستان گو. گھپ اندھیرا چھایا ہے .. سکوت ایسا کہ سوئی بھی گرتی ہے تو آواز آئے .. دسمبر کی بارش کا شور باہر بہت دور سے آتا سنائی دیتا ہے ...کسی کے ہاتھ میں موبائل نامی بلا نہیں ہے .. کمرے میں بیٹھا چار سالہ بچہ اپنی ماں سے درخواست گزارتا ہے کہ وہ اسے کہانیاں سنائیں دور دیسوں کی جہاں شہزادے ظالم...
  8. با ادب

    نظام

    نظام حصہ اول ابتدائے آفرینش سے خیر اور شر کی طاقتیں دنیا میں بر سرِ پیکار ہیں . کبھی بیٹھ کر غور کیا جائے تو انسان مقام حیرت پہ آن کھڑا ہوتا ہے کہ وہ کیا وجہ ہے کہ شر کا خاتمہ دنیا سے ممکن ہی نہیں ہو پاتا . چند دن قبل ہماری والدہ محترمہ گاؤں کی پرا نی داستانوں کی بابت بات کر رہی تھیں بات کسی...
  9. با ادب

    اردو ہے جس کا نام

    اردو ہے جس کانام کہتے ہیں گیدڑ کی موت آئے تو وہ شہر کا رخ کرتا ہے اس مقولے کی صداقت پہ ہمیں چنداں شبہ نہ ہوتا اگر ہمارا کوئی ایسا تجربہ یا مشاہدہ ہوتا شومئی قسمت پیدا بھی ہم انسان ہی ہوئے اور اوپر سے مسلمان اگر مذہب کوئی اور ہوتا تو چاچا ڈارون کے نظریے کی بنا پر بندر ہوتے لیکن تب بھی گیدڑ نہ...
  10. با ادب

    چرواہا

    چرواہا ۔ میں بہت اعلیٰ تعلیم یافتہ قسم کی کوئی شخصیت نہیں لیکن مجھے علمی و ادبی لوگوں سے گہری عقیدت ہے ۔ میں اپنے اندر جھانکوں تو بہت سے شعبہ جات سے محبت میرے اندر سرایت کرتی دکھائی دیتی ہے ۔۔اور یہ تمام شعبے اپنی دانست میں یا لوگوں کی نظر میں ایک دوسرے سے یکسر مختلف ہیں ۔ یہ لوگوں کی نگاہ...
  11. با ادب

    گفتار کے غازی

    گفتار کے غازی انسانی نفسیات گنجلک اور نہایت پیچیدہ ہے .. اگر سوچ کا دھارا رواں بہتا جا رہا ہے تو غنیمت جانیے آپ زندگی کے بہترین فیز سے گزر رہے ہیں .. لیکن اگر بہتے رواں پانی میں طغیانی آگئی اور بھنور اٹھنے لگے تو جان لیجیے کہ اس اتھل پتھل نے یا تو آپ کو ڈبو دینا ہے یا آپ اس سے جنگ لڑ کر فتح کا...
  12. با ادب

    درد دل

    ہم ایک گھر میں رہنے والے تین افراد ہیں ۔۔۔میں ، اماں اور منٹو ۔۔۔ منٹو کو سعادت حسن منٹو ہر گز مت سمجھیئے گا ۔۔۔ ان کو ادب سے کوئی لینا دینا نہیں ۔۔۔ منٹو کی کہانی پھر کسی دن گوش گزاریں گے آج تو ہماری رام کتھا عرض کئیے دیتے ھیں ۔۔۔ گھر کے اندر ہم تین افراد نہایت خاموش طبع اور نہایت برہم مزاج...
  13. با ادب

    وکیلوں کی وکالت

    ہمیں اندازہ تو تھا کہ اس مستقبل مخالف تحریک بپا کرنے کا اگر کوئی سرخیل ہو سکتا تھا تو وہ اپنی ننھی پھپو کے علاوہ کوئی نہیں تھا ۔ پھر جس دوران یہ تحریک زور پکڑ رہی تھی اسی دوران ننھی پھپو کے خاندان بھر میں پراسرار دورے بھی جاری تھے ۔ چناچہ ہمارا خیال تقویت پکڑتا گیا کہ وہ محلاتی سازشیں جو اب...
  14. با ادب

    اے میرے وطن

    چمکیلی روپہلی صبح مارگلہ کی پہاڑیوں پہ پھیل چکی تھی ۔۔۔ آج سالانہ امتحانات کی وجہ سے جامعہ میں چھٹی تھی ۔ وہ دبے قدموں چلتی کمرے میں موجود اپنی کرسی پہ آن بیٹھی تھی ۔۔۔ اسے اپنی میلز چیک کرنی تھیں ۔۔ لاگ ان کرنے سے پہلے وہ جانتی تھی ان باکس میں کون سی میل موجود ہوگی اور اس کا متن کیا ہوگا ۔۔۔۔...
  15. با ادب

    آہ نیم شبی

    رات نصف بیت چکی ہے ۔۔۔۔مایوسی جو شکنجے میں دبوچنے کو تیار کھڑی تھی کمزور لمحے کے انتظار میں تھی ۔ مایوسی اس اندھیارے کا نام ہے جوایک معمولی دھبے کی صورت دل پہ چھاتی ہے اور آہستہ آہستہ ایسے پھیلتی ہے جیسے کسی معمولی کاغذ پہ سیاہی گر جائے اور گرتے ہی پورے صفحے کو اپنی لپیٹ میں لے لے ۔ مایوسی کا...
  16. با ادب

    راندہ درگار

    رنگینئی دنیا ہے ۔۔۔۔نعمتوں کی فروانی ۔۔۔ ایک ادنیٰ انسان کی سوچ کی پرواز ہی ممکن نہیں جہاں تک وہاں تک کی پرواز کر ڈالی ۔۔۔۔۔ شور غوغا چمک دمک آوازیں ہاہو کار مچی ہے ۔۔۔ تنہائی کے ساتھی ہزار ۔۔۔۔ ہر درد کی دوا پیسہ ہے ۔۔۔ اور پیسہ وافر ۔۔۔ پر مرض لاحق ہو گیا ہے ۔۔۔ بیٹا ! میری طبیعت شدید خراب...
  17. با ادب

    حشر

    آئے دن دنیا میں آمد اور دنیا سے روانگی کا سلسلہ جاری ہے روزمحشر تک جاری رہے گا ۔۔۔ محلے کی جامع مسجد میں اعلان ہوتا ہے ۔۔۔ فلاں کی بیٹی ، فلاں کی بہن ، فلاں کی بیوی رضائے الہی سے وفات پا چکی ہیں ۔۔۔۔ دنیا ئے صحافت میں خبر نشر ہوتی ہے ملک کی معروف و مشہور فلاں خاتون وفات پا چکی ہیں ۔۔۔ اور...
  18. با ادب

    کردار

    انسانی زندگی کو سمجھنا مشکل کام ھے اور انسانوں کی نفسیات سمجھنا اس سے بھی مشکل ۔۔۔۔ ہر انسان نہ تو مکمل برا ہوتا ہے نا ہی مکمل اچھا ۔۔۔ بس اپنی زندگی کے کچھ پہلوؤں میں وہ مختلف کردار نبھاتا ہے ۔۔ اور ضروری نہیں کہ ہر کردار شاہکار قرار پائے ۔۔ کچھ کرداروں میں شخصیت کی کہانی سپر ھٹ قرار پاتی ہے...
  19. با ادب

    فتور.

    زندگی بیت چلی. . . عمر کی نقدی ختم ہونے کو ہے آج تک.ہم معاشرے کے چلن سے واقف نہ ہوپائے. مرد و عورت ....عورت و مرد. کیو ں ہیں اس دنیا میں؟ ؟ کیا ان کے ہونے کا کوئی مقصد ہے؟ ؟ یا کیا دونوں کے ہونے کا مقصد ایک ہے؟ ؟ یا کوئی مقصد ہے ہی نہیں؟ ؟ جتنی خلقت اتنی باتیں. . راز عیاں نہ ہو پایا...
  20. با ادب

    " ہوں"

    , Let sea-discoverers to new worlds have gone, Let maps to other, worlds on worlds have shown, Let us possess one world, each hath one, and is one آؤ سمندروں کی خاک چھانتے کسی دور دیس نکل پڑیں دنیا کے نقشے پہ نئی دنئیائیں تلاش کریں آؤ ہم ایک دنیا رکھیں دونوں کی الگ ، دونوں کی ایک دنیا...
Top