نتائج تلاش

  1. حسان خان

    تعارف خان صاحب

    السلام علیکم یا اہالیانِ محفل :) میرا پورا نام حسان ضیاء خان غوری ہے، حسان ضیاء یا حسان خان کے نام سے زیادہ پہچانا جاتا ہوں۔ عمر بوقتِ تحریر اکیس سال ہے۔ کراچی سے تعلق ہے اور تقریبا پوری زندگی اسی شہر میں گزری ہے۔ مادری زبان اردو ہے۔ جامعۂ کراچی سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں گریجویشن کر رہا ہوں، مگر...
  2. حسان خان

    عدم اقبال

    قلندر غزل اپنی گاتا ہوا پیامِ محبت سناتا ہوا سفر کی صعوبت پہ ہنستا ہوا حوادث کی قوت پہ ہنستا ہوا ازل کی طرح مسکراتا ہوا ابد کی طرح لہلہاتا ہوا دلوں میں امنگیں بساتا ہوا ارادوں میں حدت رچاتا ہوا سعادت کی راہیں دکھاتا ہوا خودی کی سبیلیں لگاتا ہوا جوانوں کو بیدار کرتا ہوا غلاموں کو خود...
  3. حسان خان

    عدم حسنِ بیمار

    اب بھی تری نظر میں وہی آب و تاب ہے ہلکی سی چاندنی ہے ذرا سی شراب ہے سوئی ہوئی جبیں کے بجھے سے چراغ کو اب بھی خراج دیتا ہوا آفتاب ہے سوکھے ہوئے لبوں کی فسردہ روش بہار ہلکے اثر کی نرم کشیدہ شراب ہے کولہوں کے زیر و بم میں مصور کی جانکنی شانوں کی خستگی میں صدائے رباب ہے باریک و باوقار کمر...
  4. حسان خان

    گردن میں گولی لگنے کے بعد ملالہ ہسپتال میں

    بی بی سی اردو سروس میں گل مکئی کے نام سے سوات سے ڈائریاں لکھ کر عالمی شہرت حاصل کرنے والی ملالہ یوسفزئی سوات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گئی ہیں۔ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر سوات میں ایک سکول وین پر فائرنگ کی گئی۔ اس فائرنگ کے نتیجے میں امن ایوارڈ یافتہ طالبہ ملالہ...
  5. حسان خان

    دلا منگ خدا کن کہ خدا کام دِویگا - قلی قطب شاہ

    دلا منگ خدا کن کہ خدا کام دِویگا تمن من کے مراداں کے بھرے جام دِویگا خوارج کی اگن قہر کے پانی سوں بوجھاگا براہیم نمن مجکوں سُکھ آرام دِویگا دو عالم کے دوارے کھلے ہیں عیش کے خاطر جے کوئی نبی (ص) نام سوں دل رام دِویگا جے دل میں محبت علی و آلِ علی ناہ اسے خونِ جگر داروئے ناکام دِویگا نہ کھا غم...
  6. حسان خان

    ولی دکنی مت غصے کے شعلے سوں جلتے کوں جلاتی جا

    مت غصے کے شعلے سوں جلتے کوں جلاتی جا ٹک مہر کے پانی سوں تو آگ بجھاتی جا تجھ چال کی قیمت سوں دل نئیں ہے مرا واقف اے مان بھر چنچل ٹک بھاؤ بتاتی جا اس رات اندھاری میں مت بھول پڑوں تجھ سوں ٹک پاؤں کے جھانجھر کی جھنکار سناتی جا مجھ دل کے کبوتر کوں باندھا ہے تری لٹ نے یہ کام دھرم کا ہے ٹک اس کو...
  7. حسان خان

    میر آہِ سحر نے سوزشِ دل کو مٹا دیا

    آہِ سحر نے سوزشِ دل کو مٹا دیا اِس باد نے ہمیں تو دیا سا بجھا دیا سمجھی نہ بادِ صبح کہ آ کر اٹھا دیا اُس فتنۂ زمانہ کو ناحق اٹھا دیا پوشیدہ رازِ عشق چلا جائے تھا سو آج بے طاقتی نے دل کی وہ پردہ اٹھا دیا اِس موج خیز دہر میں ہم کو قضا نے آہ پانی کے بلبلے کی طرح سے مٹا دیا تھی لاگ اُس کی...
  8. حسان خان

    عدم جینے میں یوں تو کونسی جینے کی بات ہے

    جینے میں یوں تو کونسی جینے کی بات ہے پھر بھی عجیب چیز، فریبِ حیات ہے کیا کر گیا ہے آ کے تو اک مرتبہ یہاں تیرے بغیر - گھر میں نہ دن ہے نہ رات ہے اے دل میں آنے والے! مبارک ترا قدم ڈرتا ہوں میں - یہ انجمنِ سانحات ہے مٹ مٹ کے بنتی جاتی ہیں صد رنگ صورتیں کیا دل فریب سلسلۂ ممکنات ہے شیشہ تھا،...
  9. حسان خان

    عدم وہ جو دیر و حرم کی باتیں ہیں

    وہ جو دیر و حرم کی باتیں ہیں سب ترے دم قدم کی باتیں ہیں تُو ستم سے تو پیش آتا ہے یہ بھی تیرے کرم کی باتیں ہیں فردِ اعمال میں - مرا کیا ہے؟ کچھ خدا، کچھ صنم کی باتیں ہیں مے کشو! پوری چاشنی سے سنو زاہدِ محترم کی باتیں ہیں ہر سیہ رات کے پسِ پردہ صبحِ نو کے جنم کی باتیں ہیں آپ اور اِس فقیر...
  10. حسان خان

    عدم دلِ سادہ کو با تصویر کر دے

    دلِ سادہ کو با تصویر کر دے مرے کاغذ پہ کچھ تحریر کر دے عبادت کرتے کرتے تھک گیا ہے تو اے زاہد کوئی تقصیر کر دے مجھے بھی عشق ہے ذاتِ خدا سے مجھے بھی کوئی بت تعمیر کر دے سماعت کا نگر سُونا پڑا ہے نگاہوں سے کوئی تقریر کر دے دعائیں بعد میں مانگوں گا یا رب دعا کو پہلے پُر تاثیر کر دے مقدر کو میں...
  11. حسان خان

    ہو گیا ہے دل ٹھنڈا؟ - وسعت اللہ خان

    تو پھر طے یہ ہوا کہ کوئی بھی ایک پاگل ہم سب کو پاگل کر سکتا ہے۔ عقل کو کوٹھے پر بٹھا سکتا ہے۔ دماغ کو انگلیوں پر نچا سکتا ہے۔ محبوبِ خدا موسیٰ، عدمِ تشدد کے داعی عیسیٰ اور رحمت العالمین محمد کے نام پر وہ وہ کیا جا سکتا ہے جو جو نہ کرنے کے لیے منع فرمایا گیا ہے۔ میرے والد کہتے تھے گلی میں کتا...
  12. حسان خان

    ن م راشد فلک سے گر گے بھی ٹوٹا نہ شیشۂ چینی

    فلک سے گر گے بھی ٹوٹا نہ شیشۂ چینی کہ راس آ ہی گیا اہتمامِ خود بینی رہِ فرار سے اُس تک کوئی پہنچ نہ سکا کہ بے دلی سے تھا برتر مقامِ بے دینی ابھی تو تیشہ بھی ہے اور کوہکن بھی ہے عبث ہے حسن کا پندارِ کوہِ تمکینی وہ ایک جرعہ جو تیری نگاہ نے بخشا تمام زہرِ ہلاہل، تمام شیرینی رہِ تلاش میں...
  13. حسان خان

    سو رنگ ہیں کس رنگ سے تصویر بناؤں - اطہر نفیس

    سو رنگ ہیں کس رنگ سے تصویر بناؤں میرے تو کئی روپ ہیں، کس روپ میں آؤں کیوں آ کے ہر اک شخص میرے زخم کریدے کیوں میں بھی ہر اک شخص کو حال اپنا سناؤں کیوں لوگ مصر ہیں کہ سنیں میری کہانی یہ حق مجھے حاصل ہے، سناؤں کہ چھپاؤں اس بزم میں اپنا تو شناسا نہیں کوئی کیا کرب ہے تنہائی کا، میں کس کو بتاؤں...
  14. حسان خان

    اقلیتوں کا تحفظ۔ ایک قومی ذمے داری - امجد اسلام امجد

    اگرچہ ہم نے آپس میں مسلک اور عقیدے کی بنیاد پر تکفیر کا جو سلسلہ شروع کر رکھا ہے اس کے حوالے سے یہ بیان بھی متنازعہ ٹھہرتا ہے کہ پاکستان کی 96% آبادی کا تعلق مذہب اسلام سے ہے اور باقی 4% اقلیتی آبادی عیسائی، ہندو، سکھ، پارسی اور احمدی ہے۔ لیکن فی الوقت ہم اس بحث سے صرف نظر کرتے ہوئے دیکھنے اور...
  15. حسان خان

    سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، مزید 44 جاں بحق، درجنوں دیہات زیر آب

    لاہور / سبی / حیدرآباد: ملک بھرمیں موسلادھار بارشوں کے بعد آنیوالے سیلاب کی بلوچستان،اندرون سندھ اورجنوبی پنجاب میں تباہ کاریاں جاری ہیں۔ سبی، ڈیرہ مراد جمالی،نصیرآباد اور ربیع میں مکانات کی چھتیں گرنے اورسیلابی ریلے میں بہنے سے مزید 44 افراد جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہوگئے، سیلاب کے باعث ہزاروں...
  16. حسان خان

    تختی مرے مکاں پہ مرے نام کی لگی - ریحان اعظمی

    تختی مرے مکاں پہ مرے نام کی لگی پھر ایسی بھیڑ گردشِ ایام کی لگی اُس کی نگاہِ برق سے بھڑکی جو سینے میں وہ آگ صبح تک نہ بجھی شام کی لگی مجھ کو کوئی بلاتا نہیں میرے نام سے تہمت عجیب مجھ پہ ترے نام کی لگی اُس شخص سے بچھڑ کے کئی روز تک مجھے صورت عجیب اپنے در و بام کی لگی دینا نہ دل کسی کو، کہ...
  17. حسان خان

    تجلی سرورِ دیں کی جہاں منظر بہ منظر ہے - فہیم بسمل

    تجلی سرورِ دیں کی جہاں منظر بہ منظر ہے وہاں جانے کی حسرت مدتوں سے دل کے اندر ہے فرشتے ناز کرتے ہیں مرا ایسا مقدر ہے غلامِ مصطفی ہوں یہ عطائے ربِ اکبر ہے وہ جس کے دل میں ان کی یاد کا لوباں سلگتا ہے مہک اُس کے دہن کی سچ ہے رشکِ مشک و عنبر ہے سجائے جاتے ہیں دربار، یوں بھی ذکرِ سیرت کے کہ ذکرِ...
  18. حسان خان

    غلامِ مصطفیٰ ہوں اور مجھے ان سے محبت ہے - فہیم بسمل

    غلامِ مصطفیٰ ہوں اور مجھے ان سے محبت ہے یہ نسبت دو جہاں میں باعثِ توقیر و عزت ہے مرا دل ہر گھڑی ہے محو ذکرِ شاہِ بطحا میں یہی ہے زندگی میری یہی میری عبادت ہے بنایا ہے سبھی نبیوں میں رب نے افضل و اعلی زمیں سے آسماں تک میرے آقا کی حکومت ہے رہے گا تا ابد سایہ مرے آقا کی عظمت کا یہی ایمان ہے...
  19. حسان خان

    خیام ---- ایک مطالعہ (انور مسعود)

    (اردو اور پنچابی کے مشہور شاعر انور مسعود کی کتاب 'فارسی ادب کے چند گوشے' سے ایک مضمون) انیسویں صدی کے وسط میں خیام عالمی افق پر نمایاں ہوتا ہے۔ اس کی بین الاقوامی شہرت سو برس کی شہرت ہے۔ اس ایک صدی کے عرصے میں اس کی شخصیت اور شاعری پر بہت کچھ لکھا جا چکا ہے۔ اس تمام تنقیدی اور تحقیقی سرمائے...
Top