نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    کیا بچوں ہاسٹل بھیجا جانا چاہیے؟

    یہ سلسلہ میں نے اپنے بلاگ پر نقل کر دیا ہے۔ اس سے آگے وہیں چلے گا، ان شاء اللہ۔ یہاں؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ رقیبوں نے رپٹ لکھوائی ہے جا جا کے تھانے میں کہ اکبر نام لیتا ہے خدا کا اِس زمانے میں ۔۔۔۔ اکبر حسین اکبر الٰہ آبادی (ڈپٹی کولیکٹر) ۔۔۔۔
  2. محمد یعقوب آسی

    کیا بچوں ہاسٹل بھیجا جانا چاہیے؟

    نیرنگ خیال کو شامل کر لیجئے۔
  3. محمد یعقوب آسی

    کیا بچوں ہاسٹل بھیجا جانا چاہیے؟

    کھرے لوگوں کو کھری باتیں اچھی لگا کرتی ہیں، اللہ کریم اجرِ عظیم سے نوازے۔
  4. محمد یعقوب آسی

    کیا بچوں ہاسٹل بھیجا جانا چاہیے؟

    تعلیم ،کن خطوط پر ہو علم کیا ہے اور علم کی اہمیت کیا ہے اور اس کو دوسروں تک کیسے پہنچانا ہے، کیا کچھ پہنچانا ہے ، کیا کچھ نہیں پہنچانا۔ علم کا اعلیٰ ترین منصب کیا ہے اور ایک عالم کو ایک غیر عالم پر کیا فوقیت حاصل ہے، علم اور عمل کا اور قول و فعل کا آپس میں تعلق کیا ہے۔ یہ وہ بنیادی سوالات ہیں...
  5. محمد یعقوب آسی

    کیا بچوں ہاسٹل بھیجا جانا چاہیے؟

    آپ کو مغربی تہذیب سے محبت مبارک ہو۔ آپ نے نوٹ تو کیا ہو گا کہ میں نے کبھی آپ کی کسی پوسٹ پر تبصرہ نہیں کیا۔ آئندہ بھی نہیں کروں گا۔
  6. محمد یعقوب آسی

    آنکھ برسی نہ دل میں ہے کچھ نم ۔۔۔۔ غزل از والدِ گرامی جناب نصراللہ مہر

    بزرگوں کا احترام ملحوظ رکھتے ہوئے کسی بھی تنقیدی یا ناصحانہ گفتگو سے گریز کروں گا۔ تاہم کبھی کچھ کہنا ضروری محسوس ہو جائے تو؟ منقولہ شعر کے دوسرے مصرعے میں اوپر چلے تین ہجائے کوتاہ واقع ہو گئے۔ املائے اصوات: اے ک ع م لے م سل س لو پے ہم انہیں کسی طور سنبھال لیا جائے تو مناسب ہو گا۔ مثلاً: اک...
  7. محمد یعقوب آسی

    آنکھ برسی نہ دل میں ہے کچھ نم ۔۔۔۔ غزل از والدِ گرامی جناب نصراللہ مہر

    یہ بھی اچھا طریقہ ہے۔ ساتھ ساتھ اس ڈائری کی نئی ہارڈ کاپی بنا لیجئے۔
  8. محمد یعقوب آسی

    کیا بچوں ہاسٹل بھیجا جانا چاہیے؟

    مشاہیر کے کلام سے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیا کہیں احباب کیا کارِ نمایاں کر گئے بی اے بنے نوکر ہوئے، پنشن ملی پھر مر گئے طفل سے بو آئے کیا ماں باپ کے اطوار کی دودھ تو ڈبے کا ہے تعلیم ہے سرکار کی ہوئے اس قدر مہذب کبھی گھر کا منہ نہ دیکھا کٹی عمر ہوٹلوں میں مرے ہسپتال جا کر ۔۔۔
  9. محمد یعقوب آسی

    کیا بچوں ہاسٹل بھیجا جانا چاہیے؟

    ع: زمانے کے انداز بدلے گئے ۔۔۔۔۔ مام ڈیڈ دونوں جاب کرتے ہیں اور بچے؟ اول تو ان کے ہوتے ہی نہیں، ہوں بھی تو یا گوورنیس کے سپرد یا بے بی سٹر کے پاس۔ وہ بڑے ہو کر انہی لوگوں کے انداز میں سوچیں گے جن کے ساتھ وہ رہے ہیں۔ ذرا کچھ سمجھنے جوگے ہوئے تو ہاسٹل۔ مام ڈیڈ کا یہاں بھی پیسے دینے کے سوا کوئی...
  10. محمد یعقوب آسی

    محمد یعقوب آسی کی شعری اور نثری کاوشیں

    بہت شکریہ، آپ نے نشان دہی فرما دی، کسی وقت پلیٹ بدل دیتا ہوں۔ امکان غالب یہی ہے کہ یہ فروگزاشت میری ہے۔ توجہ رکھا کیجئے، اچھا لگتا ہے کوئی ٹوکنے والا بھی تو ہو!
  11. محمد یعقوب آسی

    محمد یعقوب آسی کی شعری اور نثری کاوشیں

    احبابِ گرامی! درستی فرما لیجئے۔ یہ شعر شیخ علی حزین کا ہے۔ جناب محمد وارث نے نشان دہی کر دی، ممنون ہوں۔ (11 اگست 2015ء) ’’آسی صاحب یہ شعر شیخ علی حزیں کا ہے، ان کا پورا نام شیخ محمد علی حزیں گیلانی اصفہانی ہے، اور تعلق اٹھارویں صدی عیسوی (بارہویں صدی ہجری) سے ہے، برصغیر میں شیخ علی حزیں اور...
  12. محمد یعقوب آسی

    غزل برائے اصلاح و تنقید۔۔۔ فرقتِ یار میں کیا خوب نظارے دیکھے ۔۔۔از محمد ذیشان نصر

    اس سال کے شروع کی بات ہے۔ کسی اور کی غزل پر بات ہو رہی تھی۔ میں نے کچھ گزارشات پیش کی تھی۔ یہ دیکھ لیجئے گا، شاید کسی کام آ سکیں۔ جنابِ متلاشی
  13. محمد یعقوب آسی

    غزل برائے اصلاح و تنقید۔۔۔ فرقتِ یار میں کیا خوب نظارے دیکھے ۔۔۔از محمد ذیشان نصر

    غزل مناسب ہے۔ جانب الف عین کا اندازِ اصلاح مشفقانہ ہے، ان سے فائدہ اٹھائیے۔
  14. محمد یعقوب آسی

    غزل برائے اصلاح و تنقید۔۔۔ فرقتِ یار میں کیا خوب نظارے دیکھے ۔۔۔از محمد ذیشان نصر

    میں نے اسے یوں دیکھا تھا: چاند چہرے تو کئی دیکھے زمانے نے نصرؔ کچھ نہ دیکھا ،جو نہ محبوبﷺ ہمارے دیکھے
  15. محمد یعقوب آسی

    غزل برائے اصلاح و تنقید۔۔۔ فرقتِ یار میں کیا خوب نظارے دیکھے ۔۔۔از محمد ذیشان نصر

    کلامِ مرتجَل ۔۔۔ پھر وہی شہر، وہی لوگ، وہی پتھر ہیں پھر وہی تلخ نوائی جو مرا حصہ ہے
  16. محمد یعقوب آسی

    غزل برائے اصلاح و تنقید۔۔۔ فرقتِ یار میں کیا خوب نظارے دیکھے ۔۔۔از محمد ذیشان نصر

    ایک شعر فی البدیہہ، آپ کی زمین میں! دِل زدہ آنکھ میں اب تاب نہیں ہے کہ مزید یار لوگوں کی نگاہوں کے شرارے دیکھے ۔۔۔۔۔ بہت شکریہ جنابِ متلاشی۔
  17. محمد یعقوب آسی

    ہم رہے یا نہ رہے راہ دکھا دی ہم نے

    گستاخی معاف کہیں کچھ اِشکال ہوا ہے۔
  18. محمد یعقوب آسی

    ہم رہے یا نہ رہے راہ دکھا دی ہم نے

    جزاک اللہ۔ دعاؤں کا طالب رہا کرتا ہوں۔ مَلَک صاحب کا پروگرام تو اوپر سے بن کے آتا ہے، ہے نا!
Top