نتائج تلاش

  1. عمار ابن ضیا

    کون ہے جو محفل میں آیا( 33)

    وعلیکم السلام میرے بھائی۔ میں نے کہاں جانا ہے۔۔۔ یہیں تو ہوں۔۔۔ آپ بتایئے، کیا کیا مصروفیات پالی ہوئی ہیں؟ کام ٹھیک چل رہا ہے؟
  2. عمار ابن ضیا

    یہی گمان رہا : برائے اصلاح

    شکریہ جناب۔ آج کل دفتر میں دو شاعروں کی صحبت میسر ہے تو اچھی خاصی بحث ہوجاتی ہے پہلے ہی۔۔۔ اس میں ایک مصرع پر اعتراض ہوا ہے، "تو رہا یا تِرا دھیان رہا"۔ اعتراض یہ ہوا ہے کہ "دھیان" اس وزن پر باندھا نہیں جاتا۔ میں نے اس کی تقطیع "فاعلاتن مفاعلن فعلن" پر کی ہے۔ اب وارث بھائی یا استاذ محترم کچھ...
  3. عمار ابن ضیا

    ایک تازہ غزل - آرزوئے بہار لاحاصِل

    بہت اچھی غزل کہی ہے وارث بھائی۔۔۔ :)
  4. عمار ابن ضیا

    الف بے پے کا کھیل 31 ویں لڑی۔

    رات کی تاریکی سے نکل کر ہم دن کے اجالے میں آگئے۔۔۔ :)
  5. عمار ابن ضیا

    کون ہے جو محفل میں آیا( 33)

    بھئی ہمارے شناسا تو یہاں بہت سارے ہیں۔۔۔ کس کس کا نام لیں؟
  6. عمار ابن ضیا

    یہی گمان رہا : برائے اصلاح

    غزل برائے اصلاح وہ مِرا ہے، یہی گمان رہا عشق اِس آس پر جوان رہا اجنبی کہہ کے چل دیا ظالم عمر بھر مجھ کو جس پہ مان رہا زندگی دو طرح گزاری ہے تو رہا یا تِرا دھیان رہا داد و تحسین کا خیال عبث کون کب کس کا قدر دان رہا احمدِ مجتبیٰ(ﷺ) کا لطف و کرم مجھ پہ، عمار! سائبان رہا 14مئی 2009ء
  7. عمار ابن ضیا

    کون ہے جو محفل میں آیا( 33)

    السلام علیکم۔۔۔ کون موجود ہے اس وقت یہاں؟
  8. عمار ابن ضیا

    ملبہ -------------- علی ساحل

    علی ساحل کا نام دیکھ کر چلا آیا۔۔۔ نظم بھی اچھی ہے۔۔۔ بندہ بھی بہت اچھا ہے۔۔۔ :)
  9. عمار ابن ضیا

    کون ہے جو محفل میں آیا( 33)

    ایک تو اتنے امتحانات ہوتے ہیں کہ یاد ہی نہیں رہتا، کس کے کب سے شروع ہورہے ہیں۔ ابھی میرا کزن سیکنڈ ائیر میں ہے، اس کے امتحانات 28 اپریل سے شروع ہیں۔ ایک کزن نویں‌جماعت میں‌ہے تو اس کے امتحانات ابھی ختم ہوئے ہیں۔۔۔ اور بھی پتا نہیں کتنوں‌کے شروع ہونے ہیں، کتنوں کے ختم ہونے ہیں۔۔۔ ;)
  10. عمار ابن ضیا

    الف بے پے کا کھیل/ الف بے میں بات چیت 29ویں لڑی

    ذکر جو آپ نے کیا شادی کا تو جی بالکل، ہماری خالہ زاد بہن کی شادی ہے۔ کل بھی اسی سلسلے میں ایک تقریب تھی لیکن بہرحال، یہاں‌سے غائب ہونے کی یہ وجہ نہیں‌تھی۔۔۔ :rolleyes:
  11. عمار ابن ضیا

    الف بے پے کا کھیل/ الف بے میں بات چیت 29ویں لڑی

    ڈور کچی نہیں ہے بہنا کی یاد کی اس لیے ان کے یاد کرنے پر ہم فورا چلے آئے۔۔۔ اب مغل بھیا! آپ کی طرح ہم شاعر تو ہیں نہیں جو مشاعروں میں پائے جائیں۔۔۔ گھر کی تقاریب میں شرکت کرنی ہی پڑتی ہے اور الحمدللہ کرتے ہیں۔۔۔ :)
  12. عمار ابن ضیا

    کون ہے جو محفل میں آیا( 33)

    جیہ بہنا!‌آپ کیا مصروفیات ہیں آج کل؟
  13. عمار ابن ضیا

    کون ہے جو محفل میں آیا( 33)

    میں بھی الحمد للہ بخیر۔۔۔ کیا ہورہا ہے۔۔۔؟ امتحانات تو ہوگئے نا ختم؟؟
  14. عمار ابن ضیا

    الف بے پے کا کھیل/ الف بے میں بات چیت 29ویں لڑی

    دنیا ہے ہی اتنی بڑی۔۔۔ بندہ کہیں نہ کہیں گم ہو ہی جاتا ہے۔۔۔ آپ سنایئے بہنا۔۔۔ کیسی ہیں؟ گھر میں سب کیسے ہیں؟
  15. عمار ابن ضیا

    کون ہے جو محفل میں آیا( 33)

    السلام علیکم ملائکہ۔۔۔ کیسی ہو؟
  16. عمار ابن ضیا

    الف بے پے کا کھیل/ الف بے میں بات چیت 29ویں لڑی

    حاضر ہوگیا ہوں‌جی۔۔۔ کس خوش نصیب نے مجھے یاد کیا :tongue:
  17. عمار ابن ضیا

    کون ہے جو محفل میں آیا 32 ویں لڑی

    وعلیکم السلام شگفتہ آپی۔ میں الحمد للہ خیریت سے ہوں۔ آپ سنایئے۔
  18. عمار ابن ضیا

    کون ہے جو محفل میں آیا 32 ویں لڑی

    چند منٹ کی تو ساری کہانی ہے۔۔۔ :) میری کوشش رہے گی کہ محفل پر گاہے گاہے حاضری دیتا رہوں۔۔۔ انٹرنیٹ سے رابطہ اب برائے نام ہی رہ گیا ہے۔
  19. عمار ابن ضیا

    کون ہے جو محفل میں آیا 32 ویں لڑی

    شمشاد بھائی جان! کیا بتاؤں۔۔۔ چند لمحے فرصت کے نکالنا مشکل ہوجاتا ہے۔ صبح یونیورسٹی جاتا ہوں، دوپہر میں یونیورسٹی سے سیدھا دفتر۔۔۔ پھر رات گئے دفتر سے گھر واپسی۔۔۔ ایسے میں کیا کوئی دوسرا کام کروں گا۔ :( آپ سنائیں، کیسے مزاج ہیں؟
  20. عمار ابن ضیا

    کون کس کو مس کررہا ہے (5)

    شکریہ زین اتنا مِس کرنے کا۔۔۔ تمہارے ٹیکسٹ میسجز بھی باقاعدگی سے ملتے رہتے ہیں :) میں ہی کبھی جواب دینے میں سستی کرجاتا ہوں۔ :tongue: باقی سب خیر۔۔۔ تم سناؤ آج بس اتفاق سے یہاں ٹپک پڑا ہوں۔۔۔ تمہیں پتا ہے نا، آج کچھ خاص دن ہے۔۔۔ ;)
Top